کراچی میں ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی چھین لی گئی

Kishwar Zahra

Kishwar Zahra

کراچی (جیوڈیسک) مسلح افراد نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کی گاڑی گلشن اقبال میں گن پوائنٹ پر چھینی گئی تاہم کشور زہرا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی اور ملزم گاڑی چھیننے کے بعد فرار ہو گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے گاڑی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔