کراچی : ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن فرحان شبیر دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

Farhan Shabbir

Farhan Shabbir

کراچی (جیوڈیسک) اسلحہ برآمدگی کیس میں نامزد ملزم فرحان شبیر کو دل کے دورے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ملزم کی حالت سنبھل رہی ہے۔

فرحان شبیر کو گیارہ مارچ دو ہزار پندرہ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔