کراچی کو ایم کیو ایم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آپریشن کےدوران ہمارے 4ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا، بتایا جائے کہ ان گرفتاریوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کو ہم سے چھین کر کسی اور کو دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے اس لیے آخری آپشن استعمال کرتے ہوئے استعفے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر سے غیر آئینی و غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرایا جائے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اعلیٰ حکام کراچی آپریشن کی تحقیقات کریں۔