کراچی: ایم کیو ایم کے تحت عوامی مسائل پر ناگن چورنگی پر احتجاج

Karachi MQM

Karachi MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں عدم کمی ، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھیں کہ 8 سال میں جو پیسے ملے وہ کہاں گئے۔ سندھ اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہم کسی وڈیرے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔