کراچی: محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

Police Security

Police Security

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں آٹھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی فوول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔ جس کے باعث ایم اے جناح روڈ کے اطراف قائم ایک ہزار سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ تین سو پیتیس سے زائد گلیاں، تین سو سے زائد عمارتوں کے خارجی راستے تین دن کیلئے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر گرومندد سے کھارادر تک اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 350 سے زائد بلند عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متابادل راستوں بنا دیئے گئے ہیں۔