درگاہ موہڑہ شریف کا سہہ روزہ عظیم الشان عرس مری اسلام آباد میں 5، 6 اور 7 جون کو منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر و دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے خلیفہ صابر زمان نے کہا ہے کہ درگاہ موہڑہ شریف کا سہہ روزہ سالانہ عظیم الشان عرس کی تقریبات کا آغاز مری اسلام آباد میں مورخہ 5جون 2015ء سے ہوگا جو 6اور 7جون کو بھی جاری رہیگا عرس کی تقریبات میں دنیا بھر سے لاکھوں عوام شرکت کرینگے۔

عرس تقریبات کے حوالے سے تیاریا ں عروج پر پہنچ چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا رابطہ کار رزاق سنگی ،محمد ادریس ،اشرف قریشی ،محمد اسحاق اور الطاف احمد کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں درگاہ موہڑہ شریف کے سالانہ عرس کی دعوتی مہم کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خلیفہ صابر زمان نے مزید کہاکہ اسلام کی اشاعت و ترویح میں اولیاء اکرام کا بڑا اہم کردار ہے انہیں اولیاء اکرام کے ہاتھوں لاکھوں عوام مشرف بہ اسلام ہوئے انہوں نے کہاکہ دربار عالیہ موہڑہ شریف سے علم کے ساتھ ساتھ فیوض و برکات کی برسات ہوتی ہے جن سے اولیاء کرام سے سچی محبت رکھنے والے فیض یاب ہوتے ہیں۔