بلدیہ کورنگی کا صفائی و ستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا عوام کو تعاون سے علاقائی سطح پر مسائل کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنانے کا عزم کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو مکمل کرکے ضلع کورنگی میں مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت شب برات پر قبرستانوں کے باہر عوامی سہولت کی بروقت فراہمی کے لئے قائم کئے استقالیہ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کیمپ پر موجود افسران وملازمین کو شب برات میں عوامی خدمات کے ھوالے سے شاندار کار کردگی کی تعریف کی اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے شب برات کے موقع پر قبرستانوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر بلدیہ کورنگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی