بلدیہ کورنگی کا تعمیر و ترقی کے ساتھ محکمانہ کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عملی آغاز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا تعمیر و ترقی کیساتھ محکماجاتی کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عملی کاموں کا آغاز کر دیا، چیئر مین بلدیہ کورنگی نے محکمہ ایم اینڈای کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ کورنگی کے پاس موجود تمام ناکارہ کاڑیوں کی مرمت کرکے اسے قابل استعمال بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ غیر ترقیاتی اخرجات میں کمی اور علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حوالے سے انتظامات کی بہتری پر تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر ماڈل کالونی زون آفس میں محکمہ ایم اینڈی کی جانب سے ناکارہ گاڑیوں کو قابل استعمال بنا کر محکمہ میڈیکل بلدیہ کورنگی اور محکمہ اطلاعات و نشریات کے حوالے سے کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے تیاری کی گئی گاڑیوں کی چابی چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ کورنگی ڈاکٹر جمیل اور ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز خان کے حوالے کی۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو جدید سہولت سے آراستہ کرنے کا مقصد عوامی خدمات کے حوالے سے کاوشوں کو تیز کرنا اور محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا کر علاقائی ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے انہوںنے محکمہ میڈیکل بلدیہ کورنگی کے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام تمام طبی مراکز کو فعال بنا نے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہم کے ساتھ بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نا ہماری اولین ترجیحی ہونی چاہیئے بلدیہ کورنگی کے تمام میٹرینٹی ہومز ،ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں کو طبی آلات اور سہولتوں سے آراستہ کیا جائے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا یا جائے اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ اطلاعات و نشریات سے کہاکہ یہ واحد محکمہ ہے جسے ادارے کا اہم ستون کہا جاتا ہے لہذا محکمہ اطلاعات اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئے اور ادارے سے عوام کا رشتہ مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی