بلدیہ کورنگی نے کنٹریکٹ اساتذہ کی 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کردی

Teachers Salaries

Teachers Salaries

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی نے کنٹریکٹ اساتذہ کی 2 ماہ کی تنخواہیں جاری کردی ،25 بل کے ساتذہ کی بھی 5 رکنی کمیٹی نے ویری فیکشن کا کام مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی نے کے ایم سی سے ڈی ایم سیز منتقل ہونے والے محکمہ تعلیم کے اساتذہ جن کے 15 اپریل تک کنٹریکٹ تھے ان کی 2 ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا اور یکم جون 2016ء کو 2ماہ کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔

جبکہ ریگولر اساتذہ کی تنخواہ بھی جاری کردی جائیںگی جبکہ ریگولر اساتذہ کی ایک ماہ کی تنخواہ باقی رہ جائے گی جبکہ کے ایم سی کے 98 بل جو کہ ڈی ایم سی کو رنگی میں 25 بل میں موجود 36 اساتذہ کی بھی 5 رکنی کمیٹی نے ویری فیکشن کے کاموں کو مکمل کرلیا۔

فوکل پرسن بلدیہ کورنگی ارشاد آرائیں کے مطابق ایسے اساتذہ جن پر ایف آئی اے کا کوئی کیس نہ ہو ان کی تنخواہ بھی یکم جون کو جاری رکدی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لئے سائن کردی ہے۔