بلدیہ کورنگی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، شاہ فیصل زون کی شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تجاوزات، وال چاکنگ اور بغیر اجازت آویزاں اشتہاری بینرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شاہ فیصل زون میں مختلف اہم شاہراہوں اور تجاورتی مراکز کے اطراف قائم تجاوزات، روکاوٹیں ختم کر کے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کلیئر کر دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ اور بغیر اجاز ت آویزاں بینرز اور اشتہاری بورڈز کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات اور شاہ فیصل زون میں تجاوزات اور بیوٹی فکشن کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم فیملی پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں میں تقریبات پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تجاوزات ،وال چاکنگ ،اور بغیر اجازت اشتہاری بینرز اور بورڈ آیزاوں کرنے والوں کے خلاف سخت کارائی عمل میں لائی جائے اور اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی اقدامات کے خاتمے،علاقائی ترقی اور خوبصورتی میں اضافے کے ھوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاتی انتظامات میں ہاتھ بٹائی تاکہ باہمہ تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا خوبصورت اور مثالی ضلع بنا یا جا سکے۔