بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی کا آغاز ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کا ضلع بھر کا دورہ

Karachi Municipality News

Karachi Municipality News

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کا میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ بارش کے بعد رات گئے تک ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ ،شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنا نے کے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ اپنے افسران و عملے کے ساتھ شاہراہوں پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شب ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ بارش ہونے کے باوجود قبل از وقت علاقائی سطح پر برساتین نالوں کی صفائی اور بروقت انتظامات کی وجہ سے شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو باآسانی یقینی بنا دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے میونسپل کمشنر امیر بخش جو نیجو کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا رات گئے تفصیلی دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مزید متوقع بارش کے پیش نظر برساتی نالوں کی مکمل نگرانی اور جہاں نالوں میں صفائی کی ضرورت ہو وہاں فوری صفائی کی جائے نالوں کے تمام چاک پوائنٹ کھولے جائیں ۔

انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ دوران برسات عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی شکایتی مراکز کو 24گھنٹے فعال رکھا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات علاقائی سطح پر صحت مند ماھول کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔