بلدیہ کورنگی کا بارش کے بعد مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا بارش کے بعد مسائل سے نمٹنے اور مزید متوقع برساتی صورتحال میں علاقائی مسائل سے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ،بارش کے پانی کے ساتھ نالوں میں آنے والے کوڑا کرکٹ اور کچروں کو ہٹا نے کے لئے ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صحت مند ماھول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کر دیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تما علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے بعد پیدا ہونے والے علاقائی مسائل کا معائنہ برساتی نالوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات عوام کو سہولت پہنچا نے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں برسات کے بعد علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل خصوصی صفائی وستھرائی کے حوالے سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر انتظامات بہتر بنائے جائیں برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کے ساتھ نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا نے کے ساتھ مزید متوقع برسات کے دوران بروقت سہولتوں کی فراہمی کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شکایتی مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی