بلدیہ کورنگی نے عید میلاد النبی کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس پر استرکاری کا آغاز کردیا

karachi

karachi

کراچی: بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جاری بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ 100 روزہ عوامی خدمت ہمارا کراچی پلان پر بھی عمل درآمد تیز کے ساتھ جاری ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی نمبر5کے مختلف روٹس پر استرکاری کام کا آغا کردیا گیا ،بلدیہ کورنگی جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور روکاٹوں کے خاتمے کو بھی یقینی بنا نے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے شاہ فیصل کالونی کا دورہ کرکے عید میلاد النبی ۖ کے روٹس جاری استرکاری کے کاموں کا معائنہ اور 100 روزہ عوامی خدمت کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لا کر عوامی کو زیادی سے زیادہ سہولتیں پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں۔

عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کے چاروں زونز میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ھوالے سے اقدامات کے ساتھ سڑکوں کی کی تعمیر و مرمت کو بھی یقینی بنا یا جارہاہے۔

سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور اُن نے جاری انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا نیئر رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 100روزہ عوامی خدمت پلان پر مکمل عملدرآمد کرکے ضلع کورنگی کی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جائیگا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ترقی اور خدمت کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔