بلدیہ کورنگی کی اساتذہ تین ماہ کی تنخواہوں سے تاحال محروم ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی دفتر کے باہر دھرنا

Deputy Commissioner Korangi Protest

Deputy Commissioner Korangi Protest

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی کی اساتذہ تین ماہ کی تنخواہوں سے تاحال محروم سینکڑوں خواتین اساتذہ نے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر کے باہر دھرنا دیدیا ۔اور شدید نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کی اساتذہ نے کورنگی ٹائون کے آفس کے باہر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔

کورنگی کی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی اساتذہ نے شدید گرم موسم میں تنخواہ کی ادائیگی کے لئے نعرے بازی کی جو کہ بینرز اور پلے کارڈ ز بھی اُٹھا ئی ہوئی تھیں جبکہ بلدیہ کورنگی کے مطابق کے ایم سی کی طرف سے وزرات خزانہ کو غلط اعداود شمار دینے کے باعث اساتذہ کی تنخواہ مکمل طور پر نہیں آرہی تاہم وزارت خزانہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں میں 8 کروڑ کے فنڈز مل جانے کی صورت میں اساتذہ کی 2 ماہ کی تنخواہ ادا کردی جائیں گی۔

جبکہ ہائی کورٹ کی طرف سے بنا ئی گئی کمیٹی 2 ہفتے بعد ہونے والی سماعت میں 877 اساتذہ کی ویری فکیشن کرکے رپورٹ دیدی گئی جس کے بعد تمام اساتذہ کی تنخواہیں معمول کے مطابق ہوجائے گی۔