کراچی : موسی کالونی میں رینجرز کی کارروائی، پانچ مشتبہ گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے موسی کالونی میں رینجرز نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے تین سو وارداتوں میں ملوث ملزم کو دھر لیا۔

سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔ رینجرز نے گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ مخصوص گلی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں کالعدم جماعت کے 2 کارندے بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے گارڈن روڈ عباسی چوک سے تین سو وارداتوں میں مطلوب ملزم خدا بخش عرف گڈو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گزری سے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا گیا جو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔ محمود آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ادھر سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔