سانحہ مستونگ افسوسناک اور 22 افراد کاقتل قابل مذمت ہے، مفتی محمد نعیم

Mastung Tragedy

Mastung Tragedy

کراچی :جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کوئٹہ مستونگ میں مسافروں کو اغواء اور 22 افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں نے مسافروں کو نشانہ بناکر سانحہ صفورہ کو دہرایاہے

پے درپے واقعات کے باوجود حکمران سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے ، دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ،ملک دشمن ایجنسیز پاک چین کاریڈور معاہدوں سے خوفزدہ ہیں جس کے باعث دہشت گردی کی مذموم کاروائیوں میں اضافہ ہورہاہے

انہوں نے کہاکہ مستونگ میں اغواء کے بعد قتل کاواقعہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی منظم سازش ہے ، حکمران اپنی غلیطوں کاازالہ کریں اورملک کو دہشت گردوں سے پا ک کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔