کراچی کی خبریں 21/6/2017

Seminar

Seminar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ الزام تراشی اور ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے نہیں جیتی جا سکتی بلکہ اس سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالمی چیلنج کی صورت اختیار کر چکی ہے اور دہشتگردوں کی سرگرمیاں کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہیںبلکہ ان کا دائرہ کار دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس لئے صورتحال کی سنگینی کاادراک کرتے ہوئے بھارت اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کو ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ اس حوالے سے مثالی کردار ادا کیا ہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیساتھ آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردی کی باقیات کا صفایا بھی کررہا ہے اگر بھارت اور افغانستان پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے پاکستان جیسا کردار اپنا لیں تو خطے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور دہشتگردوں کا جڑ سے صفایا ہوسکتا ہے ۔

عوام کو تحفظ و انصاف کی فراہمی ریاستی ذمہ داری ہے ‘ جی کیو ایم
تعلیم ‘ علاج اور روزگار کی طرح امن ‘ تحفظ اور انصاف بھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے ‘ گجراتی سرکار
عوام کو تیزرفتار انصاف کی فراہمی کیلئے مصالحتی عدالتوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے‘ سورٹھ ویر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تعلیم ‘ علاج اور روزگار کی طرح امن ‘ تحفظ اور انصاف بھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے جس کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے یہی وجہ ہے کہ امن وتحفظ کیلئے ہر ملک میں پولیس کا نظام موجود ہے جبکہ انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی نظام قائم کیا گیا ہے مگر افسوس کہ جمہوریت کے نام پر قائم استحصالی ‘ کرپٹ و ظالمانہ نظام کی وجہ سے نہ تو پاکستانی عوام کو امن و تحفظ حاصل ہے اور نہ ہی عدالتیں بروقت فراہمی انصاف کی ذمہ داری کی ادائیگی میں کامیاب ہیں جس کی وجہ سے سماجی ‘ معاشی ‘ معاشرتی مسائل میں روز افزوں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے عدالتوں پر مقدمات کا دبا ¶ کم کرنے کیلئے پنجاب میں مصالحتی مراکز کے قیام سے حاصل نتائج حوصلہ افزا نتائج کے تحت ان مراکز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہتاکہ انصاف کی تلاش میں سرگرداں لاکھوں انصاف کے متلاشیوں کو بروقت ریلیف مل سکے اورعدالتوں پر بھی بوجھ کم ہوسکے کیونکہ اس وقت ہماری عدالتوں میں جس طرح مقدمات کی بھرمار ہے جو برس ہا برس سے زیرسماعت یا زیرالتوا ہیں۔ سائلین دور دراز علاقوں سے پیشیاں بھگتنے آتے ہیں جس میں پیسہ اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ ایسے مسائل سے نجات کے لئے مصالحتی عدالتیں کارآمد ثابت ہوں گی اور ان کی بدولت بروقت انصاف کا خواب بھی پورا ہو گا۔

پاکستان کے بغیر دہشتگردی کی جنگ جیتنا ناممکن ہے ‘ راجونی اتحاد
امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف اور نقصانات کا ازالہ کرے‘ عمران خان چنگیزی
امریکی جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی بن کر پاکستان کا 110ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کو دی گئی امداد کے بین الاقوامی ایجنسی سے جائزے کے امریکی وزیر خارجہ کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں امریکی خواہش پر فرنٹ لائن اتحادی بننے سے پاکستان کا نہ صرف 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے بلکہ فوج ‘ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے6ہزار سے زائد جوانوں سمیت70ہزار سے زائد افراد بھی ا س جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور اب تک امریکہ نے پاکستان کو جو ادائیگی کی ہے وہ پاکستان کے نقصانات اور قربانیوں کی تلافی تو درکنارا س کا عشر عشیر بھی نہیں ہے اسلئے امریکہ پاکستان کو دی گئی امداد کے جائزے کی بجائے اسے110 ارب ڈالر کی ادائیگی یقینی بنائے بصورت دیگر پاکستان امریکی جنگ سے علیحدگی پر مجبور ہوگا جس کے بعد اس جنگ میں فتح کا حصول امریکہ کیلئے ممکن نہیں ہوگا ۔

حکمران عوام کو غربت کی چکی میں پیس رہے ہیں ‘ سولنگی اتحاد
حکمرانوں کی غیر سنجیدہ پالیسیوں سے پاکستان کا تجارتی خسارہ 32ارب سے تجاوز کرچکا ہے
حکمرانوں کو اپٹما مطالبات پر سنجیدہ توجہ دینی اور ٹیکسٹائل بحران کو فوری خاتمہ کرناہوگا ‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے حکومت سے اپٹما کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کی صنعت سے پاکستان کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہوسکتا ہے اسلئے اگر اپٹما مطالبات پر سنجیدہ توجہ دیتے ہوئے حل نہ کیا گیا اور اپٹما نے اپنے اعلان کے مطابق صنعتیں بند کردیں تو نہ صرف پاکستان معاشی بدحالی سے دوچار ہوجائے گا بلکہ کپڑے و ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ کروڑوں افراد غربت کے بعد ان بیروزگاری کا عذاب جھیلنے پر بھی مجبور ہوںگے جس کی وجہ سے جرائم ‘ بد امنی اور دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ہے اسلئے حکومت کپڑے اور دھاگے کی صنعت کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اپٹما کے مطالبات پر توجہ دے کیونکہ اس وقت ملک کا تجارتی خسارہ 32ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے اور ان حالات میں اپٹما کے مطالبات اور ہڑتال کے اعلان کو نظر انداز کرنا اس خسارے میں خاطر خواہ اضافے کے اسباب پیدا کرنے اور ملک میں بھوک ‘ غربت و بیروزگاری کو بڑھانے کے مترادف ہوگا ۔

فرسودہ رسومات کیخلاف دی آل میمن جنرل جماعت کا سیمینار
دانشور سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی ‘ ادبی ‘ تجارتی ‘ تعلیمی ‘ نفسیاتی ‘ قانونی شخصیات کی شرکت و خطاب
فرسودہ رسومات احساس محرومی ‘ مایوسی‘ جرائم ‘ اخلاق باختگی اور طلاقوں کو فروغ دے رہی ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جونا گڑھ فیڈریشن کی رکن دی آل میمن جنرل جماعت کی جانب سے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘گجراتی قومی موومنٹ اور جونا گڑھ کاٹھیاواڑ ویلفیئر کمیٹی کے اشتراک سے منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہو ئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ روحانی تصانیف نگار الطاف حسین میمن ایڈوکیٹ ‘ چیئرمین دی آل میمن جنرل جماعت صدیق عثمان سایانی ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ چیئرمین سایانی ویلفیئر یونس سایانی ‘ وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن و دیگر نے کہا کہ فرسودہ و فضول سماجی رسومات معاشرے کی تباہی اور افراد کی پریشانی و تکالیف کا سبب ہیں اسلئے جہیز ‘ گھر سامان ‘ تقریبات طعام کا خاتمہ محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے ضروری ہے جبکہ بچیوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ اور ان میں قوت برداشت کے فروغ کے ذریعے طلا ق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے ۔تقریب میں شاہ گجرات حضرت میراں سید علی داتار شہید ؒدرگاہ کمیٹی کی چیئرمین سید شوکت میاں باپو کی معیت میں میراں سید علی داتار کی 560ویں سالگرہ مناتے ہوئے کیک کاٹا گیا اور میراں سید علی داتارؒ و گیڈ بگسرا جونا گڑھ کے معروف ولی اللہ حضرت اسماعیل شاہ ؒودیگراولیاءکرام کیلئے فاتحہ خوانی کے علاوہ نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی کی والدہ ماجدہ مادر جونا گڑھ ہر ہائی نیس مسرت جہاں شاہ بیگم کیلئے صحت و شفاکیلئے دعا۔تقریب کے دیگر شرکاءمیں دی میمن جنرل جماعت کے صدر انور عمر فینسی ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ رفیق زہری ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ایڈوکیٹ ایوب صدیقی ‘ بشیر لاٹھی والا ‘ نور محمد بالا ‘غفار میمن ‘ شفیق نینی ‘ عارف میمن ‘ یونس مٹھانی ‘ عثمان غنی ‘ احمد میمن ‘ جاوید اوکھائی ‘ عبدالکریم میمن ‘ صحافی مہر دا ¶د ہاشم ‘ فلم ساز حنیف چوہدری ‘ فنکار علی مراد و دیگر شامل تھے جبکہ نعت خواں فرحان قادری ‘ بابو ڈھولکی اور اشرف سایانی نے نعت نبوی کے گلہائے عقیدت بکھیرے ۔