پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری۔

“پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں تنظیم اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد مضبوط حریف شہزاد محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔

دوسرا میچ جو کہ شفیع محمڈن لیاری اور آل برادرز ملیر کے مابین کھیلا جانا تھا، شفیع محمڈن کے گرائونڈ پر نہ آنے پر آل برادرز ملیر کو واک اوور کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،محمد عمر بلوچ اور پرویز خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سلیم شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔