کراچی کی خبریں 17/10/2015

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) توانائی بحران ‘ مشکل ترین اقتصادی صورتحال ‘ معاشی بدحالی کا شکار پاکستان اور بھوک ‘ مفلسی ‘ بیروزگاری اور امن سے محروم عوام پاکستان پر مسلط حکمرانوں کی شہنشاہی فطرت ‘ کرپشن ‘ اسراف اور عیاشیوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ بد قسمتی سے عوام ہمیشہ انہی استحصالی طبقات کو منتخب کرکے خود اپنے ہی مقدر میں غلامی اور استحصال لکھتے آئے ہیں جنہوں نے ہر دور میں نہ صرف قومی خزانہ لوٹا بلکہ عوام کے مقدر و مستقبل میں تباہی اور سیاہی بھی لکھی اور آج بھی عوام کے مسلط کردہ ایسے ہی حکمران اس ملک کے اقتدار پر بیٹھے قوم کے دیئے ٹیکسوں کو دونوں ہاتھوں سے اپنی عیاش فطرت و نفس کی تسکین کے ساتھ ہوس زر کی طمانیت کیلئے نہ صرف دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے بلکہ اڑابھی رہے ہیں جبکہ عوام کھانے کے ایک ایک لقمے کو ہی نہیں بلکہ پانی کے قطرے قطرے کو بھی ترس رہے ہیں۔ امیر پٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے272اراکین پارلیمنٹ کو کام سے روکے جانے کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ چند روزہ ڈیڈ لائن مزید دے اور اس کے بعد بھی گوشوارے جمع نہ کراکر الیکشن کمیشن کی حیثیت سے انکار اور آئین کی تذلیل کا ارتکاب کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دےدے کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے اثاثے یا تو کرپشن سے بنائے گئے ہیں یا پھر وہ مستقبل میں کرپشن کرنے کے ارادے کے تحت آج اپنے اثاثے ظاہر نہ کرکے مستقبل میں خود کو قانون کی گرفت سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
…………………………
…………………………
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محرم الحرام میں دہشتگردوں کی جانب سے مساجد ‘ امام بارگاہوں اور اقلیتی برادریوں کی عبادتگاہوں کے علاوہ سیکورٹی اداروں کے افسران اور صحافیوں پر حملوں کے خدشات کے حوالے سے حساس اداروں کی جانب سے حکومت کو بھیجے گئے چار نکاتی مراسلے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر وطن عزیز کا امن برباد کرکے اسے معاشی تباہی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں خانہ جنگی پیدا کرکے اسے ناکام ریاست قرار دیکر امن اور دہشتگردی سے نجات کے نام پر یہاں بیرونی فوجیں اتارکر اس ایٹمی ریاست کے جوہری اثاثوں پر قبضہ کیا جاسکے جبکہ محرم میں دہشتگردی کا مقصد ملک میں مذہبی منافرت اور مسلکی تفاوت پیدا کرنا ہے اسلئے امن قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا اور دےانتداری سے فول پرول پروف سیکورٹی اقدامات کے ذریعے عوام ‘ مجالس ‘ امام بارگاہوں ‘ مساجد ‘ اقلیتی مذہبی عبادتگاہوں ‘ پبلک مقامات ‘ سرکاری دفاتر ‘ سیکورٹی اہلکار و افسران اور صحافیوں کا مکمل تحفظ حکومت و حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جبکہ دہشتگردوں کی معمولی سے کامیابی بھی حکومت کی بڑی نااہلی کہلائے گی اور عوا م نا اہل حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے اسلئے محرم میں امن قائم رکھنا حکومت کے اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔

…………………………
…………………………

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کو ایک ہفتہ آگے بڑھانے کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما ¶ں نے کہا کہ حکومت سرے سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی کیونکہ بلدیاتی حلقوں کو حکمران طبقہ اپنے خلاف متوازی حکومت اور اختیارات کی تقسیم سمجھتا ہے جبکہ بلدیاتی حلقے جمہوریت کی نرسری ہیں جن کی مخالفت کرنے والے جمہوریت پسند نہیں ہوسکتے۔

…………………………
…………………………
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومتی نااہلی و کرپشن کے باعث اس سال جراثیم کش اسپرے نہ ہونے اور بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث بلدیاتی مسائل اور گندگی و تعفن کے وجہ سے مچھروں کی افزائش جس بڑی تعداد میں ہورہی ہے اس سے عوام کیلئے نہ صرف سکون کا سانس لینا مشکل ہوگیا ہے بلکہ ڈینگی کا وائرس بھی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک بیشمار ڈینگی کے مریض سامنے آچکے ہیں ۔پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے منعقدہ محرم کے پہلے عاشورے کی دوسری سیاسی مجلس نعمت اللہ سولنگی‘ ایاز علی سولنگی‘ محرم علی سولنگی ‘ فقیر اللہ رکھیو سولنگی ‘نواب علی سولنگی ‘ فوجی منٹھار سولنگی ‘ حاجن علی سولنگی ‘ شرف الدین سولنگی ‘ عبدالحکیم سولنگی ‘ شفیق چانڈیو ‘ امتیاز ملاح‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی نے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بسنے والی سولنگی برادری اور دیہاتوں کی آبادی کیلئے ڈینگی کے خطرات بہت بڑھ گئے ہیں اور حکومتی صرف نظر معصوم زندگیوں کیلئے خطرات پیداکررہا ہے جو یقینا عوام دشمنے کے مترادف ہے حکمران عیاشیاں اور سیاسی چالبازیاں چھوڑ کر عوام کو تحفظ و سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں تو یقینا ان کا سیاسی مستقبل محفوظ ہوسکتا ہے۔