کراچی کی خبریں 3/10/2015

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی قرار داد کی منظوری پر کشمیری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے او آئی سی کے اجلاس کے صدر اور کویت کے وزیر خارجہ صباح الخالد الصباح ‘ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر تمام اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں قراردادکی منظوری کے ذریعے دنیا کے امن کو محفوظ رکھنے کی جانب قدم بڑھایا ہے کیونکہ کشمیر ایک ایسا سلگتا ہوا مسئلہ ہے جس کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ ‘ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے ہے اور بھارت اسلحہ ساز قوتوں اور اسلحہ کے عالمی ڈیلروں کے کمیشن ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوںپر مظالم اور ان کی نسل کشی کے ذریعے تیسری جنگ عظیم کی راہ ہموار کررہا ہے اوآئی سی نے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرکے دنیا کے امن کو محفوظ رکھنے کی جانب مثبت قدم ضرور اٹھایا ہے مگر او آئی سی ممالک کو اقوام متحدہ پر بھی کشمیر کے تنازعہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے زور ڈالنا چاہئے کیونکہ کشمیر کا معاملہ حل کئے بغیر تیسری جنگ عظیم کے خطرے کو کسی طور نہیں ٹالا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے شاعر مشرق اور دو قومی نظرئیے کے خالق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔ سورٹھ ویر نے سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے کے استعفے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 5برس سی پی ایل سی کے چیف کی حیثیت سے شب و روز محنت کرکے جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا گو ان پر مختلف الزامات بھی لگائے گئے مگر ان کی حقیقت کبھی ثابت نہیں ہوسکی ۔سورٹھ ویر نے زبیر حبیب کو سی پی ایل سی کا چیف مقررہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ زبیر حبیب بھی سی پی ایل سی چیف کی حیثیت سے دیانتداری و محنت سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کراچی سے جرائم کی بیخ کنی میں سیکورٹی اداروں کی بہترین معاونت کرنے کے ساتھ سی پی ایل سی کو جدید ترین خطوط پر استوار کرتے ہوئے بہترین عوامی مددگار ادارہ بنائیں گے اور ان کا ادارہ کراچی کی شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر اور مافیاز سے نجات دلانے کے افواج پاکستان کے مشن کی تکمیل میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) استحصالیوں سے نجات ہی پاکستان اور قوم کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے ‘ انگریز کے نمک خوار اور سامراجی قوتوں کے گماشتہ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملک و قوم کی جڑیں اس قدر کھوکھلی کردی ہیں کہ اگر تادیر انہیں مسلط رکھا گیا اور ووٹ کی قوت سے ان سے نجات حاصل نہیں کی گئی توہمارا مستقبل قیام پاکستان سے قبل کے ماضی سے زیادہ بھیانک ہوسکتا ہے ۔ پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی اور راجونی اتحاد میں شامل دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماوں نے مختلف شہروںمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آئندہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوں ‘ استحصالی طاقتوں ‘ سامراجی و طاغوتی گماشتوں اورقومی وسائل لوٹنے والوں کو مسترد کرکے با کردار ‘ تعلیم یافتہ‘ جوان عزم اور ملک و قوم سے محبت کرنے والے نوجوانوں کو کامیاب بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ قومی حالات کے پیش نظر سولنگی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی بجائے سولنگی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اسلئے ہم سولنگی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم کا ہر فرد اپنا ووٹ ضرور استعمال کرے اور ووٹ صرف اپنے حلقے کے سولنگی امیدوار کوہی دے چاہے وہ امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے یا آزاد حیثیت میں انتخاب لڑے کیونکہ سولنگی اتحاد کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ سولنگی قوم کی ترقی و خوشحالی ہے اور وہ سولنگی قوم کے زیادہ سے زیادہ نمائندوں کے ایوانوں میں پہنچنے سے مشروط ہے اسلئے سولنگی قوم پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی برادری کے افراد کو کامیاب بناکر اسمبلیوں میں بھیجے۔