کراچی : نثار مورائی کی رینجرز تحویل میں 90 روز مکمل، پولیس کے حوالے

Nisar Morae

Nisar Morae

کراچی (جیوڈیسک) سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی سجاد حسین شاہ قتل کیس میں مفرور تھا۔ نثار مورائی کو رینجر نے تحویل میں لے رکھا تھا۔

رینجرز نے 90 روز مکمل ہونے پر اسے ڈیفنس پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس اب نثار مورائی سے چیئرمین سجاد حسین شاہ قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔

جبکہ اس سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔ نثار مورائی کی جے آئی ٹی ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔