کراچی آپریشن پہلے ٹھیک تھا،پھر انتقامی کارروائی شروع ہو گئی،قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کراچی آپریشن شروع میں ٹھیک تھا، بعد میں وفاق نے انتقامی کارروائی شروع کردی۔

قائم علی شاہ نے سوال کیا کہ کرپشن کا راگ الاپنے والے بتائیں کہ کسی پرکرپشن ثابت ہوئی؟کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر تلخی نہیں چاہتے،ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان آئے اور نہ ہی انہوں نے ہم سے بات کی۔