کراچی آپریشن جاری رہے گا، امن و امان بحال رکھنا ذمہ داری ہے

Naveed Mukhtar

Naveed Mukhtar

کراچی (جیوڈیسک) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کریں گے۔

عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ قربانی کا عزم رکھنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا امن و امان بحال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور کراچی میں امن بحال کر کے ہی دم لیں گے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے

مافیاز نے شہر کے مضافاتی علاقوں کو اپنا گڑھ بنایا ہوا ہے۔ لینڈ مافیاز اور ٹینکر مافیاز بھی سرگرم ہیں۔ کراچی 65 فیصد ریونیو کما کر دینے والا شہر ہے۔ انہوں نے کہا جرائم پیشہ افراد، سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

کراچی آپریشن قوم کے مفاد میں ہے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ دہشت گردوں نے شہر کے امن کو نقصان پہنچایا۔ دہشت گردوں، بھتہ خوروں، اغوا کاروں کا پیچھا کر رہے ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے