کراچی آپریشن سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، فلپ بارٹن

Philip Barton

Philip Barton

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے کہا کہ بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلیے کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارسے الطاف حسین سے متعلق بات ہوئی تھی۔

بی بی سی پر ایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پرانھوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والاادارہ ہے،وہ اس پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

آپریشن ضرب عضب سے متعلق سوال پرفلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر ثابت ہوا ہے۔