کراچی آپریشن آخری دہشت گرد تک جاری رہنا چاہیے۔ فیروز خان

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی : موجودہ کراچی آپریشن کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے کیونکہ حالیہ آپریشن کو تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، تاجروں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4مجید کالونی لانڈہی کے چیئر مین فیروز خان نے NGOs کے نمائندوں سے دوران گفتگو کہی انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کی سازشوں کو کراچی کی عوام برداشت نہیں کریں گے۔

فیروز خان نے کہا کہ ٹارگٹ کلر، بھتہ مافیا، چائنا کٹنگ کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنائے بغیر شہر میں مستقل قیام امن ممکن نہیں۔ فیروز خان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ12مئی اور بلدیہ فیکٹری سمیت دیگر واقعات کے مقدمات کو فوری طور فوجی عدالتوں کو منتقل کیا جائے تاکہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت