کراچی آپریشن :ڈی جی رینجرز،چیف سیکریٹری ،انتظامیہ کو وزیراعظم کی مبارکباد

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آپریشن پرکوچ اپنی تقریر سے کپتان کا ذکر گول کر گئے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کراچی آپریشن پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو تو مبارکباد دی مگر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا ذکر گول کر گئے۔

وزیر اعظم کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں کراچی میں امن کا کام ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے یکم جنوری سےصنعتوں کےلیے بجلی کے نرخ میں تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم لوگ پانچ سال کے لیے آتے ہیں ، ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتاہے، حکومت کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے، بجلی کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس شہر کے حالات کی بہتری کے لیے ’’ہم‘‘ نے ہاتھ ڈالا، آپریشن جاری رہے گا، بیچ میں نہیں چھوڑیں گے،کراچی آپریشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے ، تین سال پہلے اور آج کراچی کے حالات میں بڑا فرق ہے۔

اس سے قبل جب وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خرم دستگیراورخواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ بن قاسم میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا معائنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہحکومت منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور معاونت کررہی ہے، دسمبر 2017 منصوبے کی ڈیڈلائن ہے ، 31 دسمبر 2017 تک منصوبے سے پیداوار شروع ہوجانی چاہیے۔وزیر اعظم نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے کردار کی بھی تعریف کی۔