کراچی: سرچ آپریشن کے دوران رینجرز سے مقابلہ، چار دہشتگرد ہلاک

Karachi Rangers Operations

Karachi Rangers Operations

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق وکیل حسنین بخاری کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ کے قریب نادرن بائی پاس پر ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا۔

رینجرز اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ ترجمان کے مطابق وکیل حسنین بخاری کو ٹارگٹ کلرز نے 4 مارچ کو قتل کر دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے وکیلوں، پولیس اہلکاروں، صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے مہم شروع کر رکھی ہے۔