کراچی کی خبریں 21/1/2017

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کو تقاضہ وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا ہے اسی طرح کراچی آپریشن کے ذریعے رینجرز نے کراچی کے عوام کو تحفظ فراہم کیا ہے جو رینجرز اختیارات میں توسیع کا متقاضی ہی نہیں بلکہ اس بات کو بھی ثابت کررہا ہے کہ کراچی آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سندھ بھر میں پھیلایا جائے اور پنجاب میں بڑھتی ہوئی بد امنی ‘ لاقانونیت ‘ قتل و غارت اور استحصال ‘ نا انصافی و مظالم روکنے کیلئے پنجاب میں بھی رینجرز کوتعینات کرکے اسے تمام اختیارات کے ساتھ عوام و قوانین دشمنوںکی سرکوبی کیلئے استعمال کیا جائے جبکہ آپریشن ضرب عضب کی یقینی کامیابی اور دہشتگردی سے نجات کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق مکمل و غیر جانبدارانہ عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے ۔امیر پٹی نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کیس پاکستان اور اس کے اٹھارہ کروڑ عوام کے مستقبل ‘ پاکستان کے عدالتی نظام کی ساکھ ‘ آئین و قوانین کی حکمرانی اور کرپشن کی روایت کے تسلسل یا اس کیخلاف انقلابی اقدامات کا تعین کرے گا اسلئے اس کیس میں عدلیہ کو انصاف کا بول بالا کرنے کیساتھ مساوات پر بھی توجہ دینی چاہئے اور کیس کا فیصلہ آنے تک وزیراعظم کے تمام اختیارات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیںکام سے اسی طرح روک دینا چاہئے جس طرح کرپشن کے دیگر کیسز میں سرکاری ملازمین کو روکا جاتا رہا ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جنرل راحیل شریف نے افواج پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان و عوام کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اسکی وجہ سے ہی انہیں مشترکہ اسلامی فوج کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اسلئے دنیا بھر میں مسلم ریاستوں کیخلاف ہونے والی سازشوں سے مسلم اُمہ کو محفوظ بنانا اور دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف راست اقدام کرنا مشترکہ اسلامی فوج کی ذمہ داری و فریضہ ہونے کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی منصبی ذمہ داری بھی ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے مشترکہ اسلامی فوج اور اس کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم و ستم رکوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوںکیساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے اسکے ذمہ دار طاقتور اسلامی ممالک ہیں جو ظلم کیخلاف متحد ہونے کی بجائے شیعہ ‘ سنی ‘ بریلوی ‘ دیو بندی و وہابی کے نام پر بٹے اور فرقہ پرست بنے ہوئے جس کی وجہ سے کہیں شیعہ مسلمانوں تو زمین تنگ کی جارہی ہے تو کہیں سنی ‘ دیو بندی یا وہابی مسلمانوں کو تختہ مشق بنالیا گیا ہے ۔ گجراتی سرکار نے مسلم اُمہ سے اتحادو اتفاق کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مسلمانوں کی بقا و سلامتی اللہ کے پیغام و ہدایت اتفاق و اتحاد میں ہی مضمر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عوام حکمرانوں کی کرپشن ‘ منافقت ‘ مفاد پرستی اور نااہلی کے باعث گرمیوں کے موسم میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو جھیلتے ہی ہیں مگر دنچ سالوں سے سردیوں میں گیس کی بندش بھی عوام کے نصیب میں لکھی جارہی ہے جوا س بات کی علامت ہے کہ حکمران نہ تو ملک و قوم سے مخلص ہیں اور نہ ہی حکمرانی کی اہلیت کے حامل ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنمایونس سایانی‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے یہ بات گیس کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی گیس کے وافر ذخائر کی موجودگی کے باجود گیس لوڈ شیڈنگ ناقص حکمت عملی ‘ کرپشن اور حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے جس سے نہ صرف عوام بد ترین ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں بلکہ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ قومی معیشت و اقتصادی ترقی کیلئے بھی بدترین خطرات پیدا کررہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جو حکمران گیس و بجلی بحران سے عوام کو نجات نہیں دلاسکتے وہ ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کرسکتے اسلئے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی انہیں دوبارہ اقتدار میں لانے کے عوام متحمل ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے جرمنی سے شوہر و بیٹے کے ہمراہ پاکستان آنے والی لیڈی ڈاکٹر کے شوہر کے ہاتھوں قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر مظالم ‘ جنسی و جسمانی تشدد‘ شرعی ‘ سماجی اور قانونی‘ معاشی و معاشرتی استحصال ‘ جائیداد کے لالچ وبٹوارے کے ڈر اور غیرت و عزت کے نام پر قتل پاکستانی معاشرے کا تاریک ترین پہلو ہے جس کی رونمائی دنیا بھر میں پاکستان کی تذلیل کا باعث بنتی ہے مگر افسوس کہ حکمرانوں کی سیاسی مفاد پرستی اور پاکستان کا استحصال زدہ طبقاتی نظام اس قسم کے جرائم کرنے والوں کو سزا سے محفوظ رکھ کر اس مخصوص مجرمانہ ذہنیت کے فروغ کا باعث ہے جو اقوام عالم میں ہمارا سر شرم جھکانے کیساتھ پاکستان کے قد کو پست سے پست ترین بھی کرتا جارہا ہے اسلئے اب صرف روایتی حکمرانوں وسیاستدانوں سے نجات ہی ضروری نہیں بلکہ اس استحصالی نظام سے نجات بھی ضروری ہوچکی ہے جوجمہوریت کے نام پر ایک جانب عوام کیلئے مسائل و مصائب کا باعث اور دوسری جانب پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔