کراچی: بلدیہ ٹائون سے ایک روز پرانی لاش برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے بلدیہ ٹائون سے ایک روز پرانی لاش برآمد کر لی گئی، جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے رشید آباد کے ایک گھر سے ایک روز پرانی لاش ملی ہے،جسے ضابطے کی کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اورنگی ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت ہر ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔