کراچی : اورنگی ٹائون میں تین بچوں کا قاتل گھریلو ملازم نکلا

Husnain

Husnain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مومن آباد میں 3 معصوم بچوں کا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم مقتولین کے والد کا ملازم ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ بچوں کو طعنے دینے پر قتل کیا۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

مومن آباد پولیس نے کارروائی کرکے بچوں کو قتل کرنے والا 18 سالہ ملزم حسنین گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے ملزم کا کہنا ہے کہ بچوں کو طعنے دینے اور مذاق اڑانے پر قتل کیا ۔ ملزم نے تینوں بچوں کے منہ پر تکیہ رکھ کر بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولین کے والد شریف الدین کے پکوان ہائوس کا ملازم ہے جو دماغی مریض لگتا ہے۔ ملزم حسنین کے قبضے سے 3 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مکان سے چار لاکھ روپے چوری کیے تھے۔

گزشتہ روز اورنگی ٹائون مومن آباد میں مکان سے 2 بچیوں مبرا، نمرا سمیت علی نامی بچے کی لاشیں ملی تھیں۔