کراچی: اورنگی ٹاؤن کی کچرا کنڈی سے4 سالہ بچی کی لاش برآمد

Deadbody

Deadbody

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے چار سالہ بچی کی جھلسی ہوئی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی ہے۔

مومن آباد تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن دس نمبر کی کچرا کنڈی سے چار سالہ بچی کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق بچی کے ہاتھ اور پاؤں جھلسی ہوئی حالت میں جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ تاحال بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔