کراچی: اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی سے ایم کیو ایم کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Police Raid

Police Raid

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ون پرویز چانڈیو کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں نومی، عزیز سی آئی اے اور تاجدار حیدر شامل ہیں۔

گرفتار ٹارگٹ کلر عزیز سی آئی اے 32، نومی اور تاجدار حیدر 20، 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی پرویز چانڈیو کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کے مزید ساتھیوں کی تلاش بھی جارہی ہے۔