کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان میں بدنام زمانہ فہیم عرف زبیر چھوٹا اور اسکا ساتھی بابر پٹھان شامل ہیں۔

ملزمان 200 سے زائد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرپل ٹو رائفل، ایک ٹی ٹی پستول، درجنوں گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب لانڈھی میں پولیس مقابلہ کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔