کراچی: اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ہلاک، دوسرا فرار

Police Encounter

Police Encounter

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آج صبح اورنگی ٹاون کے علاقے پیر آباد میں پولیس مقابلہ ہوا ،جس میں ایک ملزم مارا گیا۔

جبکہ دوسرا فرار ہوگیا،تاہم مرنے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، 4 شناختی کارڈز اور لوٹی ہوئی رقم بھی ملی ہے۔