کراچی: پاک سرزمین پارٹی کی رابطہ عوام مہم دوسرے روز بھی جاری

 Pak Sarzameen Party

Pak Sarzameen Party

کراچی (جیوڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کی عوامی رابطہ مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں قافلہ پہلے زینب مارکیٹ پہنچا جہاں شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے جلسے کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے اور اعلان کیا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رابطہ مہم کیلئے عزیز آباد بھی جائیں گے۔

قافلہ زینب مارکیٹ سے ہوتا ہوا تین تلوار پہنچا، یہاں بھی شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مصطفیٰ کمال اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا۔

رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ نے دکانداروں میں پمفلٹ بانٹے۔ قافلے کے اختتام پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ 24 اپریل کے جلسے میں شیطان کو بتا دیں گے کہیں اور جگہ تلاش کرے۔

پاک سرزمین پارٹی نے کراچی جلسے کے بعد کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے چکر لگانے کا بھی اعلان کیا۔