کراچی کی خبریں 20/6/2017

Seminra Group

Seminra Group

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ایم آر پی فارمولے کے تحت خود مختار و باختیار ڈویژنل کونسلوں کے قیام اور قومی پالیسی کے تحت ٹیکس وصولی کا اختیار مقامی حکومتوں کو دیئے جانے کے فارمولے پر عملدرآمد کو تمام قومی مسائل و بحرانوںکا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار و خود مختار بنانے کیساتھ عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی یقینی فراہمی کا ذمہ دار بھی بنایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیکس وصولی کے اختیار کیساتھ حاصل شدہ ریونیو سے مخصوص تناسب سے فوج ‘ صوبے اور مرکز کو فنڈز کی فراہمی کا پابند بناکر دفاع کی مضبوطی کے ساتھ وفاق و مرکز کے معاملات چلانے کیلئے بھی کثیر ریونیو جنریٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ فوج ‘سیاستدانوں ‘ بیورو کریسی ‘ٹیکنو کریسی ‘ علمائی دین اور صحافیوں پر مشتمل ”قومی سلامتی کونسل “ کی تشکیل کے ذریعے تمام قومی مرکز و صوبوں اور ڈویژنوں کے درمیان تمام اختلافات کا خاتمہ کرکے تمام مسائل و بحرانوں کا حل بھی تلاش کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح تمام تحقیقاتی اداروں ‘ عوامی ‘ صحافتی ‘ تجارتی ‘ مذہبی اور سماجی حلقوں پر مشتمل ”ادارہ نجات کرپشن “ تشکیل دیکر ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔

سماجی بہبودکی جدوجہد معاشرہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے‘ جی کیو ایم
جن معاشروں سے سماجی بہبود کا شعور ختم ہوجاتا ہے وہ معاشرے تباہ ہوکر مٹ جاتے ہیں‘ سورٹھ ویر
سماجی و فلاحی تنظیموں سے تعاون ہرفرد کا فریضہ ہے ‘ دی آل جنرل میمن جماعت کی تقریب سے خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کی استحصالی معاشرے میں جہاں کرپشن ہر سو عام ہے مسائل و مصائب نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ان حالات میں انسان کیلئے سفید پوشی کی محفوظ و مطمئن زندگی ایک خواب بن کر رہ گئی اور ہر فرد ہمہ اقسام احساس عدم تحفظ سے دوچار ہے جس کی وجہ سے معاشرے کی چولیں ہل رہی ہیں مگر ان حالات میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیںجو قوم اور کمیونٹی کا درد رکھتے ہیں اور اصلاح احوال کیلئے اپنا کردار ذمہ داری سے اداکرتے ہوئے معاشرے وسماجی اقدار کے تحفظ و دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دےکر انسان ہونے کا حق ادا کررہے ہیںاور دی آل میمن جنرل جماعت کے بانی و چیئرمین صدیق عثمان سایانی اور ان کے صاحبزادے و سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی یونس سایانی ‘ سایانی ویلفیئر کی وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اورماہر قانون و روحانی تصانیف نگار الطاف حسین میمن ایڈوکیٹ کا شمار ایسے ہی انسان دوست ‘ کمیونٹی سے مخلص اور معاشرتی اصلاح و خدمت میں مصروف عمل افراد میں ہوتا ہے جو فرسودہ رسومات سے پہنچنے والے نقصانات سے قوم کو بچانے ‘ سماجی مسائل حل کرنے اور برادریوں کے مابین ایثارو خلوص کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ یہ بات کتیانہ میمن ہال میں فرسودہ رسومات ‘ خواتین کیلئے تعلیم کیوں ضروری اور طلاقوں میں اضافے کے اسباب و ضرورت سدباب کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ ماہر قانون صدیق بلوچ ایڈوکیٹ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما رفیق زہری و دیگر نے کہی ۔

حکمران قوم کو سامراج کا غلام بنارہے ہیں ‘ راجونی اتحاد
قرض لیکر حکومت و ملک چلانے کی عادت ناکام حکمرانی اور ملک و قوم دشمنی کی علامت ہے
قوم کو قرض میں جکڑںے والوں کااحتساب ووٹ کے ذریعے انتخابات میں کیا جائے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے عوام کو روایتی سیاسی جماعتوں کی نئی چالبازی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کرپشن کا ذریعہ بناکر دولتمند سے دولتمند ترین ہونے والے عوام کو مزید نوچنے کھسوٹنے کیلئے اپنی اولادوں کو آگے لارہے ہیںاور ہر ایک کی کوشش ہے کہ اس کا بیٹا یا اسکی بیٹی وزیراعظم بن جائے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پرانے شکاری نئے جال سے عوام کو شکار کرنا چاہتے ہیں مگر عوام کو یاد رکھنا چاہئے کہ سانپ کا بچہ بھی سانپ ہی ہوتا ہے اسے کتنا ہی دودھ کیوں نہ پلا ¶ اسکی فطرت میں صرف ڈسنا ہی ہوتا ہے اسلئے نئے چہروں کے ذریعے عوام کے گرد پرانا استحصالی رسہ و گھیرا مزید تنگ کرنے کی سازش سے عوام کو ہوشیار رہتے ہوئے آئندہ انتخابات میں شخصیت پرستی ‘ لسانیت ‘ تعصب ‘ مسلک اور جانبداری سے بالاتر ہوکر کردار کی بنیاد پر نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا کیونکہ پاکستانی قوم کے پاس مستقبل کو محفوظ بنانے کا یہ آخری موقع ہے اور اگر قوم نے اس موقع کو بھی ضائع کردیا تو پھر قرض کی سیاست کے ذریعے ملک وقوم کو گروی رکھنے والا استحصالی طبقہ قوم کوسامراجی قوتوں کے ہاتھوں فروخت کرکے اس کے مقدر میں ہمیشہ کیلئے یہود و ہنود کی غلامی لکھ دیگا ۔

پاکستان کو اسلامی جمہوریہ لکھنے سے گریز کیا جائے ‘ سولنگی اتحاد
اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا پاکستان آج تک اسلامی طرز حکومت و معاشرت سے مکمل محروم ہے
مساوات وانصاف سے محروم استحصالی طبقات کی حکمرانی تلے دبی ریاست کسی طور اسلامی نہیں ہوسکتی !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان جب تک حقیقی معنوں میں اسلام کی عظمت کی گواہی دینے والی ریاست نہیں بن جاتا اس وقت تک پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے صرف جمہوریہ پاکستان لکھا جائے کیونکہ پاکستان میں عوام دشمنوں ‘ امن دشمنوں ‘ لٹیروں ‘ تعصب و منافرت پرستوں کا راج ہے اور مقتدر طبقات و احتساب سے استثناءحاصل ہے جو اس بات کی دلیل ہے بد قسمتی سے اسلام کے نام پر حاصل کیا جانے والا پاکستان آج بھی اسلام کے بنیادی اصول حکومت و طرز معاشرت سے محروم ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں نہ تو کبھی حقیقی و غیر جانبدارنہ انصاف ہوا ہے ‘ نہ مساوات کا معاشرہ قائم ہے ‘ نہ اس ملک سے سود کی لعنت کو مٹایاگیا ہے ‘ نہ طاقتور و کمزور کیساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے ‘ نہ رشوت و سفارش کے کلچر سے نجات پائی گئی ہے ‘ نہ استحصالی نظام کو مٹایا اور ظالم و جابروںکو لٹکایا گیا ہے اسلئے اسلامی نظام کے حقیقی نفاذ اور امانت ‘ دیانت ‘ عدل ‘ انصاف ‘ مساوات کی حقیقی حکمرانی تک پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھنا اسلام کے آفاقی تصور کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔

حضرت میراں سید علی داتار شہیدؒ کا560واں یوم ولادت
دی آل میمن جنرل جماعت نے سالگرہ منائی ‘ کیک کاٹا گیا ‘ فاتحہ خوانی کرائی اور لنگر تقسیم کیا
صدیق عثمان سایانی ‘ امیر پٹی ‘ سید شوکت علی باپو ‘الطاف میمن ایڈوکیٹ ویگر نے خطاب کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ گجرات حضرت میراں سید علی داتار شہید ؒکی 560ویں سالگرہ کی تقریب گزشتہ روزکتیانہ میمن ہال میں منعقد کی گئی جس کا اہتمام جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی رکن جماعت دی آل میمن جنرل جماعت نے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘ جونا گڑھ کاٹھیاواڑ ویلفیئر کمیٹی اور گجراتی قومی موومنٹ کے اشتراک سے کیا تھا ۔ تقریب کی صدارت دی آل میمن جنرل جماعت کے بانی و چیئرمین محمد صدیق عثمان سایانی نے کی ‘ تقریب کے مہمان خصوصی گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر تھے جبکہ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ روحانی تصانیف نگار و ماہر قانون الطاف حسین میمن ایڈوکیٹ ‘ سایانی ویلفیئر کے روح روان یونس سایانی ‘ چیئر پرسن فاطمہ میمن ‘ ماہر قانون صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ بشیر لاٹھی والا ‘ نور محمد بالا ‘ فاروق میمن ‘ غفار میمن ‘ شفیق نینی ‘ خان آف بدھوڑا یحییٰ خانجی تنولی ‘ عارف میمن ‘محمد یونس مٹھانی ‘عثمان غنی ‘ جاوید اوکھائی ‘عبدالکریم میمن ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے رہنما رفیق زہری ‘ فلمساز حنیف چوہدری ‘ فنکار علی مراد و دیگر نے سیدمیراںعلی داتار ؒ کی درگاہ کمیٹی کے چیئرمین سید شوکت علی باپو ہمراہ حضرت میراں سید علی داتار شہید کی 560ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ تقریب میں شاہ گجرات میراں سید علی داتارؒ اور گیڈ بگسرا جونا گڑھ کے معروف ولی اللہ حضرت اسماعیل شاہ ؒکی فاتح خوانی اور نواب آف بھوپال کی علیل صاحبزادی ‘سابق گورنر سندھ ہز ہائی نیس نواب دلاور خانجی مرحوم کی بیوہ اور نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی کی والدہ ماجدہ مادر جونا گڑھ ہر ہائی نیس مسرت جہاں شاہ بیگم کیلئے صحت و شفاکیلئے دعابھی کی گئی۔