کراچی کی خبریں 21/3/2017

Rajoni Wafad

Rajoni Wafad

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے قومی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی ‘ معاشی ‘ اقتصادی ‘ سماجی حالات اس بات کا ثبوت ہیں کہ نہ تو آمریت پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوئی ہے اور نہ ہی جمہوریت پر اعتماد سے عوام کو کچھ حاصل ہوا ہے بلکہ دونوں ہی ادوار میں ہونے والے استحصال ‘ کرپشن ‘ منافقت اور مفادپرستی کے رویوں نے ملک و قوم کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے تعصب ‘ لسانیت ‘ مسلک پرستی کے سانپ دہشتگردی کے بھیانک اجگر کا روپ دھارکر امن و تحفظ کو نگلتے جارہے ہیں اور مفاد پرست استحصالیوں کے ہاتھوں یرغمال بنی جمہوریت قومی ترقی و خوشحالی کی قبر پر ادارہ جاتی و حکومتی کرپشن کے گلاب اگانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ آمریت اسی کام کیلئے اپنی باری کے انتظار میں ہے ان حالات میں صرف ایک راستہ ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ و پر امن بنانے کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور وہ راستہ ہے اشتراکیت و فلاح کا راستہ یعنی مقامی خودمختاری کے نفاذ کے ذریعے اختیارات کی نچلی ترین سطح تک منتقل کرکے عوام کو با اختیار وشریک اقتدار بنانا مگر افسو س کے جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے اور جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں کے اعمال کی سزا آمریت کی صورت عوام کو دینے والے دونوں ہی اشتراکی و فلاحی نظام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے وطن عزیز کو فلاحی و اشتراکی ریاست کا عزم رکھنے والی محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی راہ میں ہر سطح پررکاوٹیںکھڑی کرکے کانٹے بوئے جارہے ہیں ۔

حج کرپشن کیس میں عدالتی فیصلہ قابل ستائش ومبنی بر انصاف ہے ‘ جی کیو ایم
سیاسی انتقام پرستی میں معتبر خاندانوں و شخصیات کی تضحیک کا عمل بند ہونا چاہئے ‘ گجراتی سرکار سورٹھ ویر
حامد سعید کاظمی کی بریت کا عدالتی فیصلہ عدالتی وقار اور عدلیہ پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط و مستحکم بنائے گا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حج کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو باعزت بری کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کہ کرپشن کا ناسور ہر محکمہ اور تقریباً ہر انسان کی رگ رگ میں سماچکا ہے اور سرکاری وحکومتی سطح پر کی جانے والی بڑے پیمانے کی شفاف کرپشن اور احتساب و سزا سے حکمرانوں وبالادست طبقات کو حاصل استثناءکے باعث ہر فرد کرپشن کیلئے بے چین و بیتاب دکھائی دے رہا ہے مگر پھر آئین اپنی افادیت سے محروم ہوچکا ہو‘ عدالتیں انصاف سے محروم ہوگئی ہوں یا قانون کی خرید وفروخت عام ہوچکی ہو مگر پھر بھی کچھ خاندان اور شخصیات اتنی معتبر ہیں کہ ان سے کرپشن ‘ظلم اور زیاتی کی توقع کسی طور نہیں کی جاسکتی اور حامد سعید کاظمی ایسے ہی معتبر خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جن پر کرپشن کا الزام قوم کیلئے تکلیف کا باعث اور سیاسی انتقام پرستی کی روایت تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش ومبنی بر انصاف ہی نہیں بلکہ عدلیہ کے وقار کا باعث بھی ہے ۔

مظلوم طبقات کا اتحاد ہی محفوظ مستقبل کا ضامن ثابت ہوگا ‘ راجونی اتحاد
استحصالی سیاستدانوں اور روایتی سیاسی جماعتوں نے ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے
راجونی اتحاد میں مظلوم قومیتوں اور برادریوں کی شمولیت سے محفوظ قومی مستقبل کی ضمانت ہے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے مظلوم طبقات کے آئینی ‘ قانونی ‘ معاشی ‘ سماجی اور سیاسی حقوق کے حصول اور استحصالی طبقات سے عوام کو نجات دلانے کیلئے روشن پاکستان پارٹی کی سربراہی و قیادت میں تشکیل دیئے جانے والے سیاسی اتحاد ‘ پاکستان اتحاد کی تنظیم نو کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی کی قیادت میں سندھ کے تنظیمی دورے میں مصروف وفد میں شامل مرکزی ایم آر پی رہنما محمد یونس سایانی ‘مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر ‘ سولنگی رہنما بشیر احمد سولنگی ‘ محمد صالح سولنگی و دیگر نے سکھر میں سولنگی سیاسی و سماجی رہنما محمد خالق سولنگی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جبکہ اس موقع پر وفد نے کشمور سے تعلق رکھنے والے سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں دریا خان سولنگی ‘ رئیس امان اللہ خان سولنگی‘ رئیس اللہ رکھیو خان سولنگی ‘ استاد ہدایت اللہ خان سولنگی ‘غلام حسین خان سولنگی‘کوٹری سے تعلق رکھنے والے سولنگی رہنما ¶ں ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ حاجی غلام رسول سولنگی‘ حاجی محمد جمیل سولنگی‘حاجی محمد وریام سولنگی سے بھی ملاقات کی اور مردم شماری میں ہر فرد و ہر ووٹ کے اندراج و رجسٹریشن کو یقینی بنانے کےساتھ آئندہ انتخابات میں ملک بھر کے ہر حلقے سے حصہ لینے اور نمائندہ کھڑا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔بعد ازاںوفد نے کشمور و کوٹری کے سولنگی رہنما ¶ں کے ہمراہ خیر پور پہنچ کر وڈیرہ غلام حسین سولنگی اور ان کے ساتھیوں ذولفقار علی سولنگی ‘ مجاہد حسین سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ شوکت علی صوبیدار سولنگی ودیگر سے ملاقات اور تنظیمی امور پر گفتگو کی ۔

سولنگی میڈیا کی پانچویں سالگرہ ‘ تقریب میں متعدد رہنما ¶ں کی شرکت
برادری کو متحدو یکجا کرنے سولنگی میڈیا سیل اور سولنگی اتحادکی خدمات قابل تحسین و مثالی ہیں ‘ امیر سولنگی
سولنگی برادری بتدریج مسائل سے پاک ‘ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہے ! مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سولنگی میڈیا سیل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و چیئرمین روشن پاکستان پارٹی امیر پٹی ‘ مرکزی ایم آر پی رہنما یونس سایانی ‘راجونی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘سولنگی رہنما بشیر احمد سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ وزیر فرہاد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی ‘ انجینئر ممتاز علی سولنگی ‘کامریڈ غلام شبیر ‘ محمد حسین ناز سولنگی ‘ افضال خان سولنگی ‘ صدر تقریب و چیف ایڈیٹر سولنگی میڈیا نعمت اللہ سولنگی اور میزبان تقریب ایاز علی سولنگی و دیگر نے کہا کہ اتحادو یکجہتی اقوام و برادریوں کے محفوظ مستقبل کا عصری تقاضہ اور سولنگی برادری اس تقاضے کو سمجھ کر سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحدہورہی ہے جو خوش آئند عمل اور محفوظ مستقبل کا ضامن ہے جبکہ نعمت اللہ سولنگی کی سربراہی میں سولنگی میڈیا سیل گزشتہ پانچ سال سے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اور امیر علی سولنگی پٹی والا کی سرپرستی نہ صرف پاکستان سولنگی اتحاد اور سولنگی میڈیا سیل کیلئے باعث رحمت ‘ برکت و فضیلت بنی ہوئی ہے بلکہ پوری سولنگی برادری امیر علی سولنگی پٹی والا کی فکر و فلسفے اور سرپرستی سے فیضیاب ہوتے ہوئے سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہے جبکہ چیئرمین روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین وبزرگ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے سولنگی برادری کو متحدو یکجا کرنے کیلئے سولنگی میڈیا اور سولنگی اتحاد کے تمام رہنما ¶ں ‘ عہدیداران اور کارکنان کی خدمات کوسراہتے ہوئے مردم شماری میں بھرپور حصہ لینے پر سولنگی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی برادری بتدریج مسائل سے پاک ‘ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہے !