کراچی کی خبریں 28/5/2017

 Cards Distribution Ceremony

Cards Distribution Ceremony

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے سیاسی ‘ حکومتی اور ادارہ جاتی کرپشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی ادارہ کرپشن سے محفوظ یا منافقوں ‘ مفاد پرستوں اور عوام دشمنوں سے پاک نہیں ہے ہر جگہ کوئی نہ کوئی فرد کسی نہ کسی طرح ذاتی و گروہی مفادات کیلئے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے جس کا واضح ثبوت کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کے خاتمہ کیلئے بنائے جانے والے نیب اور ایف آئی اے جیسے ادارے ہیں جنہوں نے کرپشن و جرائم کی سرکوبی کی بجائے ان کی سرپرستی کرنی شروع کردی ہے کیونکہ ان اداروں کے سربراہان و افسران میرٹ کی بجائے سیاسی مفادات اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر تعینات کئے جاتے ہیں جوحکومتی کاسہ لیسی کیساتھ جرائم اور کرپشن کی سرپرستی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے قومی اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور اگر پانامہ کیس میں حقیقی انصاف اور مقتدر شخصیات کا حقیقی احتساب نہیں کیا گیا تو عوام انصاف کے ادارے سے بھی مایوس ہوکر عدلیہ کو استحصال ‘ نا انصافی ‘ مظالم اور جرائم کا سرپرست تصور کرنے لگیں گے اور اگر اداروںنے قومی و عوامی مفادات کے تحفظ کی بجائے استحصالی طبقات و مقتدر شخصیات کی ہمنوائی شروع کردی تو دفاع و تحفظ کا ادارہ بھی اپنا عوامی اعتماد کھودے گا اور لوگ اسے بھی عوام دشمنوں اور قوم دشمنوں کا آلہ کار و استحصالی طبقات کا وفادار تصور کرنے لگیں گے جو ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا ۔

قوم کو پاک فوج پر مکمل اعتماد ‘ بھروسہ اور یقین ہے ‘جی کیوایم
دفاع وطن و تحفظ عوام کے حوالے سے پاک فوج قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی‘ گجراتی سرکار
پاک فوج اپنے فرائض کو بخوبی پہچانتی اور قومی دفاع کیلئے قربانیاں دینا بھی جانتی ہے ‘ سورٹھ ویر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ممکنہ بھارتی جارحیت و مہم جوئی کے پیش نظر مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کی تجدید پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوام اور افواج دونوں ہی کی حب الوطنی ہر طرح کے شکوک و شبہات سے بالاترہیں اور جس طرح افواج پاکستان دشمن کو ہرقسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے عزم و حوصلے سے سرشار ہیں اسی طرح پاکستانی قوم بھی افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ‘ بھروسے اور یقین کیساتھ ہر طرح سے اپنی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں یہ الگ بات ہے کہ استحصالی و مقتدر طبقات کی منافقت و مفاد پرستی نے عوام کو مسائل و مصائب اور مایوسی و محرومی کا شکار کرکے قومی اداروں پر عوامی اعتماد کو مجروح کیا ہے مگر فوج نے دیگر اداروں کی نسبت اپنی دفاعی کارکردگی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں سے ہمیشہ قوم کو یہ یقین دلایا ہے کہ فوج اپنے فرائض کو بخوبی پہچانتی ہے اور ملکی و قومی دفاع کیلئے قربانیاں دینے کی لازوال و بے مثال تاریخ کو حال و مستقبل میں بھی دہرانا جانتی ہے اسلئے قوم حکومت ‘ انتظام ‘ انصاف ‘ تحفظ ‘ سہولیات اور حقوق کی فراہمی کے اداروں کے مایوس کن کارکردگی ‘ کرپشن ‘ مظالم ‘زیادتی اور انصافی کوفوج کی کارکردگی کیساتھ جوڑنے کی بجائے قومی دفاع کے حوالے سے ہمیشہ فوج پر اپنا اعتماد بحال و مستحکم اور یہ یقین رکھے کہ فوج کبھی عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور دفاع وطن کا فریضہ ہمیشہ دیانتداری ‘ جانفشانی اور قربانی سے اداکرتے ہوئے تاقیامت پاکستان کے آزاد و خود مختار تشخص کو قائم و دائم رکھے گی ۔

بھارت پاکستان کو غیر محفوظ ملک ثابت کرنا چاہتا ہے ‘ راجونی اتحاد
کوئٹہ سے چینی جوڑے کااغوا ¿ پاکستان اور سی پیک منصوبے کیخلاف بھارتی سازش ہے ‘ امیر سولنگی
بھارت کو سی پیک منصوبہ کی سبوتاژی کیلئے امریکہ و اقوام متحدہ کامکمل اعتماداورتعاون حاصل ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کوئٹہ میں چینی جوڑے کے اغوا ¿ پر تاسف و مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے رہنما امیر پٹی ‘ عمران چنگیزی ‘ امیر علی خواجہ ‘ اقبال ٹائیگرمارواڑی‘ یونس سایانی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ عدنان میمن ‘ سردار غلا مصطفی خاصخیلی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘عبدالحکیم رند‘ عارف راجپوت ‘ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت مسلسل سازشی کے تانے بانے بن رہا ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے اور چونکہ سی پیک منصوبہ چین کے تعاون و اشتراک سے جاری ہے اسلئے چین دشمن امریکہ کے تحفظات کی نگہبان اقوام متحدہ سی پیک منصوبہ کو پاک بھارت کشیدگی میںا ضافے کا موجب قرار دے رہی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ امریکہ اور اقوام متحدہ بھی سی پیک مخالفین میں شامل ہیں اور اس منصوبے کو رکوانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اسلئے فوج سمیت دیگر تمام تحفظ و دفاع کے ضامن اداروں کو سی پیک منصوبے اور اس سے وابستہ تمام افراد کی فول پروف سیکورٹی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے بصورت دیگر بھارت ‘ امریکہ اور اقوام متحدہ ایوانوں ‘ اداروں ‘ ریستورانوں ‘ تنظیموں اور جماعتوں میں بیٹھے ضمیر فروشوں کی مدد سے پاکستان کو ناقابل یقین و ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

عوام ظلم و ستم سے نجات اور استحصالیوں کا احتساب چاہتے ہیں ‘ سولنگی اتحاد
عدالتوں نے قومی مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا تو یہ فریضہ عوام اپنے ووٹ سے انجام دینگے
سولنگی برادری کی طرح دیگر برادریاں بھی استحصالیوں کے احتساب کیلئے متحدہورہی ہیں‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے عوام جن مسائل ‘ مصائب اور پریشانیوں سے دوچار ہیں اور ملک کو جو خدشات ‘ خطرات اور بحران لاحق ہیں ان سے نجات کا واحد راستہ استحصالی طبقات کا احتساب ہے جس کیلئے سولنگی قوم نے سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر دیگر قومیتوںو برادریوں کیلئے روشن مثال قائم کردی ہے اور دیگر برادریاں بھی سولنگی قوم کی طرح استحصالیوں کیخلاف متحد ہورہی ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ آئندہ انتخابات میں روایتی و استحصالی سیاستدانوں ‘سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ملک و قوم دشمنوں و لٹیروں کا احتساب ہوگا اور عوام مخلص و محب وطن قیادت کے انتخاب کے ذریعے تبدیلی و انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ۔ ضلع ٹھٹھہ ‘ سجاول اور دھڑوں سے ملاقات کیلئے سولنگی ہا ¶س آنے والے سماجی رہنما ¶ں پر مبنی وفد میں شامل حبیب اللہ سولنگی ‘ ڈاکٹر کامران میمن ‘ محمد اشرف سولنگی ‘امیر بخش میمن ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ پاکستان سولنگی اتحاد آئندہ انتخابات کیلئے محب وطن روشن پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتا ہے جبکہ روشن پاستان پارٹی سولنگی اکثریتی علاقوں میں سولنگی اتحاد کے نامزد نمائندوں کو ٹکٹ جاری کریگی اور سولنگی برادری پاکستان سولنگی اتحاد اور محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب بنائے گی تاکہ عوام سے حقیقی مخلص اور وطن عزیز سے سچی محبت کرنے والے غریب مگر دیانتدار افراد و عوامی نمائندے ایوانوں میں پہنچ کر مستعدی و دیانتداری سے عوامی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل و مصائب کے خاتمہ کیلئے اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کریں اسلئے سولنگی برادری کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سولنگی پاکستان سولنگی اتحاد کے تعاون و اشتراک سے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ‘ دیانتدار ‘ مخلص ‘ تعلیم یافتہ اور انقلاب و تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار سولنگی نوجوان ٹکٹ کے حصول کیلئے امیر علی سولنگی سے اپنے کوائف کے ہمراہ فوری رابطہ کریں ۔

میمن سماج مشترکہ خاندانی نظام کو تباہ کررہا ہے ‘ ایڈوکیٹ الطاف میمن
گھر سامان رسم کو فروغ دینے والے میمن سماج ٹھیکیدارمعاشرے کے دشمن ہیں ‘ امیر پٹی ‘ یونس سایانی
گھر سامان کی رسم علیحدہ رہنے کے رجحان کو فروغ دیکر مشترکہ خاندانی نظام تباہ کررہی ہے ‘ فاطمہ میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مشترکہ خاندانی نظام مشرقی معاشرے کا ایک ایسا محافظ تھا جو سماج کو اخلاق و کردار کی برائیوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کریا تھا اور جب سماج اخلاق و کردار کی برائیوں سے محفوظ رہتا ہے تو نہ تو اس میں جرائم پنپ پاتے ہیں اور نہ ہی دہشتگردی کا عفریت اسے اپنی لپیٹ میں لے پاتا ہے مگر ہم مشترکہ خاندانی نظام کا خاتمہ کرکے اپنے سماج کو برائیوں ‘ جرائم اور دہشتگردی سے آلودہ کرلیا ہے جبکہ مشترکہ خاندانی نظام کی تباہی میں سب سے بڑا کردار میمن سماج کے ان ٹھیکیداروں نے کیا ہے جنہوں نے اپنے مفاد ‘ لالچ اور کمیشن کیلئے میمن سماج میں گھر سامان کی رسم کو فروغ دیا ہے۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ صدردمحفل و ماہر قانون الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘فرزند جوناگڑھ اقبال چاند ‘ رہنما جونا گڑھ فیڈریشن اقبال ساندھ ‘ سماجی رہنما اقبال باوانی‘ چیئرمین نیشنل ہیومن رائٹس فورم اسلم خان ‘ کراچی سماجی کونسل کے سینئر وائس چیئرمین سید حسین شاہ‘ سینئر صحافی انور بھائی جان‘ رہنما مارواڑی اتحاد اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ چیئرمین سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن یونس سایانی ‘ وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن و دیگر نےسایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نعقدہ سیمینار بعنوان ” مشترکہ خاندانی نظام اور سماجی رسومات “ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سامان کی رسم کی وجہ سے نہ صرف سماج میں علیحدہ رہنے کا رجحان فروغ پارہا ہے بلکہ مشترکہ خاندانی نظام کے ساتھ خاندانی نظام بھی تباہ ہورہا ہے کیونکہ گھر اور سامان کے ساتھ گھر بسانے والی کوئی بھی عورت شوہر کو اس کے استحقاق کے مطابق مقام و مرتبہ نہیں دے پاتی جس کے نتیجہ میں ازدواجی مسائل اور جھگڑے پیدا ہوتے ہیں جو طلاق پر جاکر منتج ہوتے ہیں اسلئے گھر سامان کی رسم کا فوری خاتمہ صرف مشترکہ خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے ہی نہیں بلکہ خاندانی نظام اور معاشرے کے تحفظ کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ طلاق کا بڑھتا رجحان جنسی بے راہ روی کی راہیں کھول کر جو اسلامی تہذیب اور معاشرتی اقدار کیلئے بھیانک خطرے کی علامت ہے ۔