بھارتی قرارداد پر چین کا ویٹوانمول دوستی کا ثبوت ہے ‘ راجونی اتحاد

Pak China

Pak China

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت ہمیشہ سے پاکستان دشمن کردار کاحامل رہا ہے اور اب تو اس کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام لگا کر اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کھلی سازشیں کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں مگر پاکستان کا دیرینہ رفیق چین جس دانشمندی کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کیلئے حفاظتی ڈھال کا کردار ادا کررہا ہے وہ حقیقی معنوں میں قابل تحسین و تصیف ہے۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کیخلاف پابندیاں لگوانے کی بھارتی قرارداد کو چین نے ویٹو کرکے نہ صرف حقیقت پسندی کا ثبوت دیا ہے بلکہ پاکستان سے دوستی کا حق بھی ادا کیا ہے اور پاکستان کیخلاف نئی بھارتی سازش کو بھی ناکام بنایا ہے جبکہ اس سے قبل بھی چین بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی مخالفت کے ذریعے پاکستان و اسلام دوستی کا ثبوت بھی پیش کرچکا ہے اسلئے اب ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو پاک چین دوستی کو بھی مفادات کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں۔