SSB یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول ٢٣ اپریل کو شروع ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی : ملیر مسلم اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام SSB یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول جوکہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کر دیا تھا اب ٢٣ اپریل سے شروع ہوگااس کا اعلان KDAOC کے سیکریڑی اسپورٹس محمدنسیم نے کہا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ٢٣اپریل ہفتہ کی شام 7:30 بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہوگی۔

اس موقع پر گورنر لائنز کلب ملک خدابخش مہمان خصوصی ہونگے فیسٹیول میں شوٹنگ بال ، فٹبال ، باسکٹ بال ، باکسنگ ، ٹینس کے مقابلے شامل ہیں افتتاحی تقریب میں نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان ڈسٹرکٹ سینٹرل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عظمت اللہ خان اور کھیلوں کی نامور شخصیات شرکت کرینگی فیسٹیول کا اختتام یکم مئی کو کالونی اسپورٹس فٹبال گراونڈپر ہوگا-