کراچی کی خبریں 30/04/2016

Opnning

Opnning

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیرپٹی‘صدر سید سلیمان راجپوت اور انفارمیشن سیکریٹری عمرا چنگیزی نے حکومت کی جانب سے 100 ارب روپے کے مزید نئے ٹیکسزلگائے جانے کے عندیہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مزید ٹیکس لگائے کی بجائے اگر حکمران 12 ارب روپے یومیہ کی کرپشن پر قابو پائیں اور پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنائیں تو قوم پر مزید ٹیکس ستم کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ لوٹی گئی و منتقل کردہ قومی دولت کی وطن واپسی اور ملک میں سرمایہ کاری ملک و قوم کیلئے ترقی و خوشحالی کے نئے باب وا کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔پانامہ لیکس کے ذریعے عوام کے سامنے بے نقاب ہونے والوں کیلئے ضروری ہوچکا ہے کہ وہ منتقل کردہ سرمائے کی وطن واپسی یقینی بناکر اپنی حب الوطنی و عوام دوستی کا ثبوت پیش کرنے کیساتھ اپنی غلطی کا کفارہ بھی ادا کریں مگر لگتا یوں ہے کہ کفارے کی ادائیگی تو دور کی بات حکمران اور ان کے حاشیہ بردار قومی سرمائے کی منتقلی کے ذریعے ملک و قوم کو پہنچنے والے نقصان کو گناہ یا جرم ماننے اور اس پر شرمسار ہونے کی بجائے اس ظلم کیخلا ف آواز اٹھانے کی سزا میں عوام کو مزید ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبادینا چاہتے ہیں تاکہ عوام روزی و روٹی کیلئے اس قدر مجبور ہوجائیں کہ کسی کی کرپشن ‘ جرم ‘ گناہ کی طرف دیکھنا یا آواز اٹھانا ان کیلئے کسی بھی طور ممکن ہی نہ رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے وطن عزیز کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے نیب کو حکومتی و سیاسی دبا ¶ سے آزاد کرانے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کردہ کرپشن کیخلاف اقدامات و تحقیقات کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کی 638انکوائریاں اور 336کیس تفتیش کے مختلف مراحل میں ہیں مگر قوم یہ بات جانتی ہے کہ سیاسی و حکومتی دبا ¶ کے باعث نیب کا ادارہ قومی توقعات وامنگوں کی تکمیل ہے ہمیشہ ناکام رہا ہے اوراگر نیب کو حکومتی و سیاسی تسلط سے آزاد اور کرپشن کیخلاف مستعد اس ادارے کو خود کرپشن سے پاک نہیں کیا گیا تو جس طرح ماضی میں کرپشن کیسز میں ملوث بڑے مگر مچھوں سے پلی بارگینگ کرکے انہیں کلین چٹ دینے کی روایت قائم کی گئی اسی طرح مستقبل میں بھی کرپشن کیسز کا یہی نتیجہ نکلے گااور کرپشن کرنے والے زیادہ طاقتور وشیر ہوکر کرپشن کے نئے نئے ریکارڈز قائم کرنے میںا یک دوسرے پر سبقت لیجانے کے باجود اسی طرح محب وطن کہلائے جائیں گے جس طرح آج کے اور ماضی کے حکمران خود کو محب وطن اور عوام دوست کہہ کر عوام کو بے وقوف بناکر آئین و قانون کا مذاق اڑارہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پردہشتگرد گروپوں کیخلاف ٹھوس اقدامات سے گریز کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے فعال ‘ دیانتدارانہ اور مخلصانہ کردار و افواج پاکستان کی قربانیوں کے طفیل ہی آج امریکہ ودیگر ممالک محفوظ ہیں اسلئے پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی بجائے امریکی سرکار پاکستان کے کردار کا اعتراف و تحسین کرے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج کی ٹیکنالونی و سرمائے سے ہر طرح کی مدد کرے کیونکہ دہشتگردوںکو عالمی سرمایہ داروں ‘ استعماری قوتوں اور سامراجیوں کی معاونت حاصل جن سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کی تمام ضروریات کی تکمیل امریکہ اور دیگر امن پسند قوتوں کا فریضہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں ٹوسیٹر جے ایف تھنڈر طیاروں کی پیداوار کے آغاز پر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئروبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی نے کہا ہے کہ روایتی و غیر روایتی دفاعی استحکام پاکستان کی اولین ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کو بھارت جیسے اس مکار دشمن کا سامناہے جو1965ءمیں پاکستان کو ہڑپنے کے ارادے سے اس پر حملہ آور ہوا محافظان پاکستان نے اس کے ارادوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر اسے الٹے پا ¶ں بھاگنے پر مجبور کردیا جس کے بعد سے وہ نہ صرف مسلسل پاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے بلکہ اپنی حربی قوت میں بھی مسلسل اضافہ کررہا ہے اسلئے JF-17تھنڈر طیاروں کی پاکستان میں پیداوار کا آغاز قومی سلامتی کیلئے خوش آئند اقدام ہے جس پر پوری قوم افواج پاکستان کی شکر گزار ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔