کراچی :وزیراعلیٰ، گورنر سے ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کی ملاقاتیں

Governor Meeting

Governor Meeting

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور کور کمانڈر کراچی نوید مختارنے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں گزشتہ روز 2 ملٹری پولیس کے اہلکار کی شہادت اورشہر میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جس میں شہر میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میںوزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر اداروں کےافسران شرکت کریں گے۔