کراچی کی خبریں 17/6/2017

MRP Eid Gifts Distribution

MRP Eid Gifts Distribution

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کی لاجواب و دانشمندانہ حکمت عملی ہے ‘ نواز شریف نے ایک جانب اس پیشی کے ذریعے عوامی ہمدردیاں سمیٹ لی ہیں تودوسری جانب عدلیہ پر اظہار اعتماد کیساتھ عدلیہ پر پڑے عوامی دبا ¶ کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد بھی کی ہے اور اس بات کا موقع بھی فراہم کیا ہے کہ عدلیہ کے ہر فیصلے کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنانے اور روایتی فیصلہ قرار دینے کی بجائے سراہا جائے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پانامہ کیس میں وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم کی پیشی سیاسی فیصلہ ہے جس کا ثمرصرف سیاسی حلقوں کو ہی ملے گا عوام تک اس کا کوئی ثمراسلئے نہیں پہنچ پائے گا کہ جس طرح عوام شخصیت پرستی کی روایت کا شکار ہیں اسی طرح سیاستدان کرپشن ‘ استحصال اور مظالم کی روایات کے اسیر اور منصف مقتدر طبقات کیخلاف فیصلہ سازی کی جرا ¿ت سے محرومی کی روایات کے پابند ہیں ۔

شخصیت پرستی کی روایت عوام کی سب سے بڑی دشمن ہے ‘ جی کیو ایم
پاکستانی عوام سالوں سے محدود خاندانوں و مخصوص افراد کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں
سیاست کے بڑے مگرمچھ چھوٹی مچھلیوں کو کبھی اپنے مقابل نہیں آنے دیتے ‘ گجراتی سرکار
عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر چیئرمین جی کیو ایم گجراتی سرکار کی مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کو بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا موروثی ‘ طبقاتی اور استحصالی نظام و حکمرانی قائم ہے عوام کے منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں ہے تو پھر ایسے نظام کی موجودگی میں اس بات کی توقع کیونکر اور کس طرح کی جاسکتی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی پارٹی قیادت کسی بھی عام پاکستانی یا عام سیاسی کارکن کو مل سکتی ہے اسلئے اس نظام کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت ہمیشہ عمران خان کے پاس ہی رہے گی ‘ پیپلز پارٹی میں زرداری و بلاول ہی با اختیار رہیں گے ‘ مسلم لیگ کی ساری طاقت شریف خاندان کے پاس رہے گی اور سیاست کے بڑے مگرمچھ کبھی چھوٹی مچھلیوں کو اپنے مقابل آنے کا موقع نہیں دینے اور اگر کسی طرح کسی کو موقع مل بھی گیا توسالہا سال سے محدود خاندانوں کے مخصوص افراد کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے شخصیت پرستی کا شکارعوام اپنی روایت پرستی سے باز نہیں آئیں گے ۔

مقتدر طبقات کے مفادات کیلئے عوام کو لڑایا جارہا ہے ‘ راجونی اتحاد
روایتی سیاسی خاندان ‘ افراد ‘ سیاسی جماعتیں اور استحصالی طبقات عوام کے بدترین دشمن ہیں !
عوام کو ظالم اور کرپٹ قوتوںسے نجات کیلئے نئی دیانتدارقیادت منتخب کرنی ہوگی ‘ امیر خواجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل سیاسی‘ مذہبی ‘ سماجی رہنما ¶ں اور برادریوں کے عمائدین نے قومی صورتحال اور عصری تقاضوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب ‘ مسلک ‘ زبان اور علاقہ کی بنیاد پر مسلمانوں اور پاکستانیوں میں انتشار و نفاق پیدا کرکے سیاسی کامیابیاں اور اقتدار پانے والے استحصالی خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں نے عوام کو پر فریب وعدوں اور خوبصورت نعروں سے بے وقوف بنایا ہے مگر ان کے نعروں پر اعتبار کرنے والے عوام آج بھی روٹی ‘ روزی ‘ کپڑے اور مکان سے ہی محروم نہیں ہیںبلکہ بجلی ‘ پانی و گیس کی بندش اور علاج و تعلیم کی سہولیات کے فقدان کیساتھ بیروزگاری ‘ بھوک ‘ افلاس ‘ سہولیات سے محروم غیر انسانی زندگی ان کے مقدر میں لکھی جارہی ہے اسلئے ضروری ہوچکا ہے کہ عوام زندگی کے مسائل ‘ مصائب ‘ تکالیف ‘پریشانیوں اور بحرانوں سے نجات اور قومی ترقی و خوشحالی کیلئے دھوکے باز خاندانوں ‘ روایتی سیاسی جماعتوں اور استحصالی سیاستدانوں اور ان کی حکمرانی و مظالم سے نجات کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر خود اپنے لئے اپنی برادری سے مخلص و دیانتدار نمائندے تلاش کرکے انہیں سامنے لائیں اور راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ےکجا و منسلک ہوکر ان نمائندوں کواپنے ووٹ و اعتماد سے ایوانوں مین بھیج کروہ انقلاب لائیں جو ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت اور وقت کی ناگزیریت ہے ۔

حکمرانوں کی کرپشن عوام کی خوشیوں کی دشمن بن گئی ہے ‘ سولنگی اتحاد
روزی روٹی کیلئے ترستے عوام کیلئے عید ملبوسات کی خریداری و خوشیوں کا حصول ناممکن ہوچکا ہے
پاکستان کے ہر صاحب حیثیت خاندان کو ایک غریب خاندان کی کفالت کرنی چاہئے ‘ امیرعلی سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے چیئرمین ویلفیئر ونگ پیار علی خواجہ اور سائی اللہ ڈنو میمن کے ہمراہ سولنگی ہا ¶س میں عید ملبوسات کی پیکنگ کے کام کے معائنہ کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عید ملبوسات سندھ کے تمام اضلاع میں تھوڑے تھوڑے بھیجے جائیں گے تاکہ ہر ضلع میں کسی نہ کسی مستحق خاندان کو عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع مل سکے ۔ انہوںنے کہا میری بڑی خواہش ہے کہ پاکستان کے ہر غریب ومستحق فرد کو عید ملبوسات اور راشن کی فراہمی کے ذریعے عید کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے مگر اللہ نے ہمیں جتنی قدرت اور استطاعت دی ہے ہم اس کے مطابق کام کررہے ہیں اس سے آگے بڑھنا ہمارے بس میں نہیں ہے البتہ ہم پاکستان اور بالخصوص سولنگی برادری کے صاحب حیثیت و ثروت افراد سے اپیل و دروخواست کرتے ہیں کہ ہر صاحب ثروت فرد اگر کسی بھی ایک غریب خاندان کی عید کے موقع پر کفالت کا ذمہ اٹھاتے ہوئے اسے عید ملبوسات اور راشن کی فراہمی کا فریضہ ادا کرے تو یقینا پاکستان کے تمام مستحق و غریب افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ممکن ہوسکتا ہے ۔

سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی محفل میلاد اتوار کو کتیانہ ہال میں ہوگی
تقریب کے مہمان خصوصی گجراتی سرکار امیر سولنگی جبکہ صدر محفل محمد صدیق عثمان سایانی ہونگے
تقریب میں روحانی تصانیف نگار محمد الطاف حسین ایڈوکیٹ کی دو نئی تصانیف کی رونمائی بھی ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی رکن جماعت سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جونا گڑھ کاٹھیاواڑ ویلفیئر کمیٹی اور گجراتی قومی موومنٹ کے اشتراک سے18جون2017بروز اتوار بمطابق 23المبارک بعد از نماز تراویح یوم علی ؑ کی مناسبت سے کتیانہ میمن ہال‘ بالمقابل بانٹو امیمن اسپتال کھارادر میںمحفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘صدر محفل بانی وچیئرمین دی میمن جنرل جماعت محمد صدیق عثمان سایانی اور فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ہونگے۔تقریب میں شاہ گجرات میراں سید علی داتارؒ اور گیڈ بگسرا جونا گڑھ کے معروف ولی اللہ حضرت اسماعیل شاہ ؒکی فاتح خوانی اور نواب آف بھوپال کی علیل صاحبزادی ‘سابق گورنر سندھ ہز ہائی نیس نواب دلاور خانجی مرحوم کی بیوہ اور نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی کی والدہ ماجدہ مادر جونا گڑھ ہر ہائی نیس مسرت جہاں شاہ بیگم کیلئے صحت و شفاکی دعا بھی کی جائے گی جبکہ میمن ‘ گجراتی کاٹھیاواڑی خواتین میں تعلیم کی کمی اور طلاقوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کے حوالے سے مذاکرہ بھی ہوگا اور معروف روحانی تصانیف نگار الطاف حسین میمن ایڈوکیٹ کی فخرکاٹھیاواڑ حضرت خواجہ افضال حسین چشتی ؒ اور بلدیہ ٹا ¶ن گجرات کالونی کے مشہور اولیاءسلطان مانگرول حضرت سلطان میاں باپوؒ کے روحانی کردار وخدمات پر مشتمل دو نئے تصنیف شدہ رسالوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔