لوڈشیڈنگ کیخلاف اپوزیشن کا 26 جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

PTI  PPP and PML-Q

PTI PPP and PML-Q

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے لوڈشیڈنگ کے خلاف چھبیس جون کو ملگ گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن جماعتیں اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کریں گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چھبیس جون کو اپنے اپنے پلیٹ فارم سے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما چودھری محمد سرور کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی نے پریس کلبوں، اور مساجد کے باہر احتجاج کی کال دیدی ہے۔ منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ چوھری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں خاموش نہیں رہیں گے۔