شاہ فیصل کالونی میںقائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی89ویں سالگرہ کی تقریب آج منعقد ہوگی

PPP Minyorti Wing

PPP Minyorti Wing

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی تقریب (آج) مورخہ 6جنوری 2017ء بروز جمعہ شام 5بجے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابق سیکریٹری اطلاعات افشین شاہ کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی نمبر1پر منعقد ہوگی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،راشد حسین ربانی ،ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ،ذکواة و عشر کمیٹی کراچی کے چیئر مین خالد لطیف اور دیگر شرکت کرینگے۔

تقریب میں قائد عوامی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری