کراچی کی خبریں 16/10/2015

Prayer

Prayer

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 64ویں برسی کے موقع پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی جانب سے منعقدہ سیمینار بعنوان ”لیاقت علی خان کا پاکستان “ سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر پی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘نائب صدر یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ صدر یوتھ ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘ سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی ‘ رہنما شعبہ خواتین میڈم انیتا ‘ تبسم ناز‘ اقلیتی رہنما ہنس راج ‘ مزدور رہنما لالہ فضل ‘ اسٹوڈنٹ رہنما فیصل خان ‘سماجی رہنماروبینہ شاہین ودیگر نے کہا کہ اقبال کے خواب کی تعبیر ‘ قائد کی جدوجہد اور مسلمانان بر صغیر کی قربانیوں کے باعث ملنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان پاکستان کو اقبال و قائد کی خواہشات کے مطابق استحصال ‘ ناانصافی ‘ کرپشن ‘ تعصب ‘ اقربا پروری و جانبداری سے پاک ایک پر امن اسلامی ‘ فلاحی اور جمہوری ریاست بنا چاہتے تھے مگر اس ملک کے وسائل پر قبضے اور عوام کو غلام بنانے کے خواہشمندوں نے لیاقت علی خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد اسلامی و عوامی ریاست بنانے کی خواہش و کوشش کے جرم میں انہیں قتل کرادایا اور آج بھی وہی عناصر اس ملک کے اختیار واقتدار پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے نہ صرف ملک میں دہشتگردی ‘ تعصب ومسلک پرستی اور جرائم کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ ایم آر پی کے مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام کوبا اختیار اور ملک کو خوشحال بنانے کے فارمولے پر عملدرآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بنے بیٹھے ہیں مگر اب وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہوگا اور وہی دن یوم احتساب و یوم انقلاب ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی کا قائم مقام ڈپٹی کنوینر اور عامر خان کو سینئر ڈپٹی کنوینر مقرر کئے جانے اور الطاف حسین کی جانب سے اس فیصلے کی توثیق پر گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے ندیم نصرت اور عامر خا ن کو مبارکباد پیش کی جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی حتمی فہرست کے اجراءمیں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں 200سے زائد بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے توقع ظاہر کی کہ منتخب ہونے والے عوامی نمائندے یقینادیانتداری سے عوام کی خدمت کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آئین و قانون کی حدود میں رہتے ہوئے تمام صلاحیتیں اور وسائل جرا ¿ تمندی سے بروئے کار لائیں گے اور اپنے کردار و افعال سے سیاستدانوں پر لگنے والے کرپشن ‘ دہشتگردوں و جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی و معاونت اور وطن دشمنی کے ان تمام الزامات کو باطل ثابت کرینگے جن کی وجہ سے عوام سیاست وجمہوریت سے بیزار ہوتے جارہے ہیں اور سیاستدانوں کا اعتماد مجروح ہوچلا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران پریڈنگ افسران کو 3روز کیلئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کرنے اور لا ¶ڈ اسپیکر کے استعمال وشور شرابے پر 3ماہ قید ‘غفلت برتنے پر پریذائڈنگ و ریٹرننگ افسران کو 2سال کی قید اور جانبداری برتنے پر سرکاری اہلکاروں کو 6ماہ کی جیل کی سزا سنانے کے اقدام کی توصیف کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما ¶ں نے اسے مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے الیکشن کمیشن کے اقدامات قابل ستائش ضرور ہیں مگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ انتخابات کے انعقاد سے فرار کیلئے حیلے بہانے بنانے والے انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ دکھای نہیں دے رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے منعقدہ محرم کے پہلے عاشورے کی دوسری سیاسی مجلس نعمت اللہ سولنگی‘ ایاز علی سولنگی‘ محرم علی سولنگی ‘ فقیر اللہ رکھیو سولنگی ‘نواب علی سولنگی ‘ فوجی منٹھار سولنگی ‘ حاجن علی سولنگی ‘ شرف الدین سولنگی ‘ عبدالحکیم سولنگی ‘ شفیق چانڈیو ‘ امتیاز ملاح‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ عاشورہ محرم کی دوسری سیاسی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں بتاتا ہے کہ اقتدار حکمرانوں کے پاس اللہ کی امانت ہے جو انہیں اس بات کا پابند بناتی ہے کہ وہ مملکت کو احکامات ربی کے تحت چلاتے ہوئے مساوات قائم کرکے عوام سے انصاف کریں اور عوام کو امن و تحفظ کی فراہمی کا فریضہ پوری دیانتداری سے ااد کریں اور ایسا کرنے والے حکمرانوں کی اطاعت ہر مسلمان پر فرض ہوتی ہے مگر جب حکمران ذاتی مفادات کی نگہبانی کیلئے اللہ کے احکامات کو فراموش کردیں اور ان کی بد کرداری سے معاشرے میں طبقاتی تفریق استحصال ‘ ناانصافی ‘ جرم اور قتال کا باعث بننے لگے تو پھر ان حکمرانوں کیخلاف آواز اٹھانا اور ان سے نجات کیلئے حق کی راہ پر استقامت کے ساتھ سینہ سپر ہوجانا مسلمانوں پر فرض ہوجاتا ہے ایسے موقع پر باطل کے ظلم میں شریک اور اس کی صف میں شامل ہر فرد ابن زیاد و شمر کہلاتا ہے جبکہ حق کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے باطل سے الگ ہوجانے والا حُر کہلاتا ہے اور جو پرچم حق کو تھامے گھر سے نکلنے اور حق کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کردے یا حق کا پرچم بلند کرکے غازی لوٹ آئے وہی پیروکار حسینی ‘ اسلام کا سچا سپاہی اور حقیقی مومن و مسلمان ہے۔