آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ میں شاہ فیصل ٹائون کی چمپئن ہزارہ محمڈن کی ٹاپ فور میں انٹری

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال پلے گرائونڈ آگرہ تاج میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں شاہ فیصل ٹائون کی چمپئن ٹیم ہزارہ محمڈن نے ایک سخت مقابلے کے بعد لیاری کی معروف ٹیم کلری یونین کو 2-0سے شکست دیکرکوارٹر فائنل میں جگہ مستحکم کرلی

کھیل کے دوران پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے بر ابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں ہزارہ محمڈن نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے کلری یونین کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔

جس کے نتیجے میں ہزارہ محمڈ کے اسٹار فارورڈ عالم زیب اور سجاد احمد نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا،کلری یونین گولوں کا قرض اُتارنے میں ناکام رہی ہزارہ محمڈ ن کے دفاعی کھلاڑیوں فرید خان اور نادر شاہ نے کلری یونین کے فارورڈ کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

اس میچ میں ریفری کے فرائض نذر شباب ،پرویز یوسف فیفا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Cup

Football Cup