کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے 24 اپریل کے جلسے کی تیاریاں جس تیزی سے جاری ہیں اسی تیزی سے رہنمائوں کی پھرتیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو ہونے والا جلسہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ پاکستان کو جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔ کراچی کی سیاست میں ہلچل مچانے والے پاک سر زمین پارٹی کا پہلا جلسہ چند روز کی دوری پر ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار معصوم آدمی ہے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے ۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ندیم نصرت ننھے منھے ہیں جنہیں کسی بات کا علم نہیں، انہیں تو گرائپ واٹر کے اشتہار میں آنا چاہیئے ۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جلسے کے کل اخراجات کا تخمینہ 15 سے 20 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات سے پاک سر زمین پارٹی کی جلسے کے حوالے سے مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو جلسے سے ایک روز قبل باغ جناح میں جشن پاکستان فیملی فیسٹیول منایا جائے گا۔

جلسے کی تیاری شروع کردی ہے اب 24 اپریل تک یہیں پڑائو ہوگا۔