کراچی: جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے 113 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

Fishermen

Fishermen

کراچی (جیوڈیسک) ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں قید 10 مسلمان ماہی گیروں سمیت 113 ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا۔

ان قیدی کو 9ماہ قبل سمندری حدود کی خلاف پر گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے ان ماہی گیروں کو 6 ماہ کی سزا سنائی تھی۔ سزا پوری ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ جیل سے رہائی پانے والے تمام بھارتی ماہی گر صحت مند اور خوش وخرم نظر آئَے۔

ان ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ انھیں جیل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی ۔ جیل حکام نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا ہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو جیل حکام نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایدھی فائونڈیشن ، اسپیشل برانچ اور کورٹ پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ جوان گاڑیوں میں لے کر کینٹ اسٹیشن روانہ ہو گئے جہاں سے انہیں لاہور روانہ کیا گیا۔