کراچی کے امن کا سہرا قانون کے محافظوں کے سر ہے، گورنر سندھ

Governor Sindh

Governor Sindh

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ پُرامن ماحول کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر ہے، جن حالات میں انھوں نے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔

جامعہ سندھ مدرسۃ الاسلام کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اس ادارے کو اسکول سے کالج کا درجہ دیا اورانھیں اس عظیم درسگاہ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعزازحاصل ہوا۔ یہ تعلیمی ادارہ قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے۔

عشرت العباد نے کہا کہ کے فور منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائے گا ، کراچی ماس ٹرانزٹ منصوبے پربھی کام جاری ہے جبکہ گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون سے شروع ہو چکا ہے اوراگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔